Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 اَور بادشاہ نے صدُوقؔ کاہِنؔ، ناتنؔ نبی، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ، کریتیوں اَور پِلیتھیوں کو شُلومونؔ کے ساتھ بھیجا ہے اَور اُنہُوں نے شُلومونؔ کو بادشاہ کے خچّر پر سوار کروایاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 اور بادشاہ نے صدُوق کاہِن اور ناتن نبی اور یہویدع کے بیٹے بِنایاؔہ اور کریتیوں اور فلیتیوں کو اُس کے ساتھ بھیجا سو اُنہوں نے بادشاہ کے خچّر پر اُسے سوار کرایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 उसने उसे सदोक़ इमाम, नातन नबी, बिनायाह बिन यहोयदा और बादशाह के मुहाफ़िज़ करेतियों और फ़लेतियों के साथ जैहून चश्मे के पास भेज दिया है। सुलेमान बादशाह के ख़च्चर पर सवार था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 اُس نے اُسے صدوق امام، ناتن نبی، بِنایاہ بن یہویدع اور بادشاہ کے محافظ کریتیوں اور فلیتیوں کے ساتھ جیحون چشمے کے پاس بھیج دیا ہے۔ سلیمان بادشاہ کے خچر پر سوار تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:44
10 حوالہ جات  

ہم نے کریتیوں کے جُنوب میں اَور یہُوداہؔ کے علاقہ اَور کالبؔ کے جُنوب میں لُوٹ مار کی اَور صِقلاگ کو آگ سے پھُونک دیا۔“


اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا مُنشی تھا؛ اَور داویؔد کے بیٹے کاہِنؔ تھے۔


یُوناتانؔ نے ادُونیّاہؔ کو جَواب دیا، ”ہرگز نہیں، ہمارے آقا داویؔد بادشاہ نے شُلومونؔ کو بادشاہ بنا دیا ہے۔


اَور صدُوقؔ کاہِنؔ اَور ناتنؔ نبی نے شُلومونؔ کو گیحونؔ میں بطور بادشاہ مَسح کیا ہے اَور وہ وہاں سے خُوشی مناتے اَور چِلاّتے ہُوئے اَور لَوٹے ہیں۔ یہاں تک کہ سارا شہر گونج اُٹھا ہے۔ یہ وُہی شور ہے جو آپ لوگوں کو سُنایٔی دے رہاہے۔


بنی ضِبعونؔ یہ ہیں: ایّہ اَور عنہؔ۔ (یہ وُہی عنہؔ ہے جسے اَپنے باپ ضِبعونؔ کے گدھے چراتے وقت بیابان میں گرم پانی کے چشموں کا سُراغ مِلا تھا۔)


لہٰذا یُوآبؔ کے آدمی اَور کریتی اَور پِلیتھی اَور تمام جنگجو زبردست سُورما ابیشائی کی زیرِ قیادت نکلے اَور سبعؔ بِن بِکریؔ کا تعاقب کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ سے روانہ ہو گئے۔


تو بادشاہ نے فرمایا: ”تُم اَپنے آقا کے مُلازمین کو اَپنے ساتھ لو اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کو میرے ہی خچّر پر سوار کراؤ اَور اُسے گیحونؔ لے جاؤ۔


اَور احِیطوبؔ سے صدُوقؔ اَور صدُوقؔ سے اخِیمعضؔ۔


جَب داویؔد محل میں رہنے لگے تو اُنہُوں نے ناتنؔ نبی سے فرمایا، ”میں تو دیودار کے محل میں رہتا ہُوں۔ جَب کہ یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق خیمہ میں ہے۔“


اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا اعلیٰ اہلکار تھا اَور داویؔد کے بیٹے بادشاہ کے اعلیٰ حاکم تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات