Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 اَور یُوآبؔ یہ کہہ ہی رہاتھا کہ ابیاترؔ کاہِنؔ کا بیٹا یُوناتانؔ وہاں آ پہُنچا۔ ادُونیّاہؔ نے اُس سے کہا، ”اَندر آ جاؤ۔ تُم لائق آدمی ہو اَور ضروُر کویٔی اَچھّی خبر لایٔے ہوگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دیکھو ابیاتر کاہِن کا بیٹا یُونتن آیا اور ادُونیّاہ نے اُس سے کہا بِھیتر آ کیونکہ تُو لائِق شخص ہے اور اچھّی خبر لایا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 वह अभी यह बात कर ही रहा था कि अबियातर का बेटा यूनतन पहुँच गया। योआब बोला, “हमारे पास आएँ। आप जैसे लायक़ आदमी अच्छी ख़बर लेकर आ रहे होंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 وہ ابھی یہ بات کر ہی رہا تھا کہ ابیاتر کا بیٹا یونتن پہنچ گیا۔ یوآب بولا، ”ہمارے پاس آئیں۔ آپ جیسے لائق آدمی اچھی خبر لے کر آ رہے ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:42
10 حوالہ جات  

اُن کے دو بیٹے اخِیمعضؔ بِن صدُوقؔ اَور یُوناتانؔ بِن ابیاترؔ بھی وہاں اُن کے ساتھ ہیں۔ اَورجو بات تُم سُنو، اُن کے ذریعہ مُجھ تک پہُنچا دینا۔“


پہرےدار نے کہا، ”مُجھے آگے والے شخص کا دَوڑنا صدُوقؔ کے بیٹے اخِیمعضؔ کے دَوڑنے کی طرح لگتا ہے۔“ بادشاہ نے کہا، ”وہ اَچھّا آدمی ہے اَور اَچھّی خبر لے کر آتا ہے۔“


یُوناتانؔ اَور اخِیمعضؔ عینؔ روگلؔ کے پاس ٹھہرے ہُوئے تھے۔ ایک خادِمہ جا کر اُنہیں آگاہ کرتی تھی اَور وہ جا کر داویؔد بادشاہ کو بتاتے تھے کیونکہ وہ یہ خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے کہ کویٔی اُنہیں شہر میں داخل ہوتے ہُوئے دیکھ لے۔


اَور بادشاہ نے صدُوقؔ کاہِنؔ سے یہ بھی کہا، ”تُم تو غیب بین ہو، ہے نا؟ پس تُم اَپنے بیٹے اخِیمعضؔ کو اَور ابیاترؔ اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کو ساتھ لے کر سلامتی سے شہر واپس چلے جاؤ۔


خُدا فرماتے ہیں، ”بدکاروں کے لیٔے سلامتی نہیں ہے۔“


یِہُو کو دیکھتے ہی یہُورامؔ نے اُس سے دریافت کیا، ”یِہُو کیا تُم لوگ اَمن کے ساتھ آ رہے ہو؟“ یِہُو نے جَواب دیا، ”جَب تک تمہاری ماں اِیزبِلؔ کی سَر پرستی میں بُت پرستی اَور جادُوگری کی فراوانی ہے، تَب تک اَمن کیسے ہوگا؟“


تَب شاہِ اِسرائیل نے یہوشافاطؔ سے کہا، ”کیا مَیں نے آپ کو نہیں بتایا تھا کہ وہ میرے متعلّق کبھی اَچھّی بات کی نبُوّت نہیں کرتا، صِرف بدی کی ہی نبُوّت کرتا ہے؟“


ادُونیّاہؔ اَور تمام مہمانوں نے جو اُس کے ساتھ تھے ضیافت کے ختم ہوتے ہی نرسنگوں کی آواز سُنی۔ جَیسے ہی یُوآبؔ نے نرسنگوں کی آواز سُنی، تو وہ پُوچھنے لگا، ”شہر میں یہ ہنگامہ اَور شوروغل کا کیا مطلب ہے؟“


یُوناتانؔ نے ادُونیّاہؔ کو جَواب دیا، ”ہرگز نہیں، ہمارے آقا داویؔد بادشاہ نے شُلومونؔ کو بادشاہ بنا دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات