Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تو بادشاہ نے فرمایا: ”تُم اَپنے آقا کے مُلازمین کو اَپنے ساتھ لو اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کو میرے ہی خچّر پر سوار کراؤ اَور اُسے گیحونؔ لے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 بادشاہ نے اُن کو فرمایا کہ تُم اپنے مالِک کے مُلازِموں کو اپنے ساتھ لو اور میرے بیٹے سُلیمان کو میرے ہی خچّر پر سوار کراؤ اور اُسے جیحُون کو لے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 तो बादशाह उनसे मुख़ातिब हुआ, “मेरे बेटे सुलेमान को मेरे ख़च्चर पर बिठाएँ। फिर मेरे अफ़सरों को साथ लेकर उसे जैहून चश्मे तक पहुँचा दें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 تو بادشاہ اُن سے مخاطب ہوا، ”میرے بیٹے سلیمان کو میرے خچر پر بٹھائیں۔ پھر میرے افسروں کو ساتھ لے کر اُسے جیحون چشمے تک پہنچا دیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:33
12 حوالہ جات  

یہ حِزقیاہؔ ہی تھا جِس نے گیحونؔ کے چشمہ کے پانی نکلنے کے بالائی راستہ کو بند کرکے پانی کو دُوسرے راستہ سے داویؔد کے شہر کے مغرب کی طرف پہُنچایا اَور وہ ہر کام میں جو اُس نے شروع کیا کامیاب ہُوا۔


لہٰذا صدُوقؔ کاہِنؔ، ناتنؔ نبی، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ اَور کریتی اَور پِلیتھی گیٔے اَور شُلومونؔ کو داویؔد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اَور اُسے حِفاظت سے گیحونؔ لایٔے۔


تَب اُس نے وادی میں گیحونؔ کے مغرب کی طرف مچھلی پھاٹک کے مدخل تک اَور عوفیلؔ کی پہاڑی کے اِردگرد داویؔد کے شہر کی بیرونی دیوار کو دوبارہ تعمیر کیا اَور اُس کی اُونچائی زِیادہ کر دی۔ اِس کے بعد اُس نے یہُودیؔہ کے تمام فصیلدار شہروں میں لشکر کے سپہ سالار مُقرّر کئے۔


اُسی وقت حگِیّت کے بیٹے ادُونیّاہؔ نے خُود کو بُلند کرتے ہویٔے یہ اعلان کر دیا، ”اگلا بادشاہ مَیں ہُوں۔“ اُس نے اَپنے لیٔے رتھ اَور گھوڑے اَور اَپنے آگے آگے دَوڑنے کے لیٔے پچاس آدمی بھی تیّار کر لیٔے۔


” ’میرے قوانین کو ماَننا۔ ” ’اَپنے مویشیوں کو کسی مُختلف جنس کے مویشیوں سے جماع نہ کرنے دینا۔ ” ’اَپنے کھیت میں دو قِسم کے بیج ایک ساتھ نہ بونا۔ ” ’اَیسا کپڑا نہ پہننا جو دو مُختلف قِسم کے دھاگے سے تیّار کیا گیا ہو۔


فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کو حاکمِ سلطنت کی حیثیت سے اَپنے دُوسرے رتھ میں سوار کیا اَور اُن کے آگے آگے یہ مُنادی کروائی، ”سَب دو زانو ہو جاؤ!“ یُوں فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کو سارے مُلک مِصر کا مختار بنا دیا۔


لہٰذا اَبشالومؔ کے آدمیوں نے امنُونؔ کے ساتھ وُہی کیا جِس کا اَبشالومؔ نے حُکم دیا تھا۔ تَب بادشاہ کے تمام شہزادے اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور اَپنے خچّروں پر سوار ہوکر بھاگ نکلے۔


اَور اُنہُوں نے اُس دِن بڑی خُوشی کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری میں کھایا پیا۔ تَب اُنہُوں نے دُوسری مرتبہ داویؔد کے بیٹے شُلومونؔ کو بطور بادشاہ تسلیم کیا اَور اُسے حُکمران ہونے کے لئے صدُوقؔ کو کاہِنؔ ہونے کے لئے یَاہوِہ کی حُضُوری میں مَسح کیا۔


اَور بادشاہ نے بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کو یُوآبؔ کی جگہ فَوج کے اُوپر سالار اَور ابیاترؔ کی جگہ صدُوقؔ کو کاہِنؔ مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات