Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لہٰذا اُن کے خادِموں نے داویؔد سے کہا، ”ہمارے آقا بادشاہ کے لیٔے ایک جَوان کنواری تلاش کی جائے جو بادشاہ کی خدمت مَیں حاضِر رہے اَور آپ کی دیکھ بھال کرے اَور آپ کے بغل میں لیٹا کرے تاکہ ہمارے آقا بادشاہ کا جِسم گرم رہ سکے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 سو اُس کے خادِموں نے اُس سے کہا کہ ہمارے مالِک بادشاہ کے لِئے ایک جوان کُنواری ڈُھونڈی جائے جو بادشاہ کے حضُور کھڑی رہے اور اُس کی خبر گِیری کِیا کرے اور تیرے پہلُو میں لیٹ رہا کرے تاکہ ہمارے مالِک بادشاہ کو گرمی پُہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यह देखकर मुलाज़िमों ने बादशाह से कहा, “अगर इजाज़त हो तो हम बादशाह के लिए एक नौजवान कुँवारी ढूँड लें जो आपकी ख़िदमत में हाज़िर रहे और आपकी देख-भाल करे। लड़की आपके साथ लेटकर आपको गरम रखे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یہ دیکھ کر ملازموں نے بادشاہ سے کہا، ”اگر اجازت ہو تو ہم بادشاہ کے لئے ایک نوجوان کنواری ڈھونڈ لیں جو آپ کی خدمت میں حاضر رہے اور آپ کی دیکھ بھال کرے۔ لڑکی آپ کے ساتھ لیٹ کر آپ کو گرم رکھے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:2
11 حوالہ جات  

پڑوسی پر بھروسا مت کر، دوست پر اِعتماد نہ کر۔ اَپنی پیاری بیوی پر اِعتبار نہ کر، اَپنی بات میں خبردار رہ۔


اگر دو شخص اِکٹھّے سوتے ہیں تو دونوں گرم رہیں گے۔ لیکن اکیلا شخص خُود کو کیسے گرم رکھ سَکتا ہے؟


تَب سارَیؔ نے اَبرامؔ سے کہا، ”جو ظُلم مُجھ پر ہو رہاہے اُس غلطی کے لیٔے آپ ذمّہ دار ہیں۔ مَیں نے اَپنی لونڈی کو آپ کی آغوش میں دیا اَور اَب جَب کہ وہ جانتی ہے کہ وہ حاملہ ہے تو وہ مُجھے حقیر جاننے لگی ہے۔ اَب یَاہوِہ اِس مُعاملہ میں ہم دونوں کا اِنصاف کریں۔“


لیکن غریب آدمی کے پاس ایک چُھوٹی بھیڑ کے سِوا کچھ نہ تھا جسے اُس نے خرید کر پالا تھا اَور وہ اُس کے بال بچّوں کے ساتھ ہی پرورش پائی تھی۔ وہ اُس کی روٹی کے نوالے کھاتی اَور اُس کے پیالے میں سے پیتی تھی اَور اُس کی گود میں ہی سُوتی تھی اَور اُس کے لیٔے بیٹی کی طرح تھی۔


اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے،


اُس وقت یَاہوِہ نے لیویوں کے قبیلہ کو الگ کر لیا تاکہ وہ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کریں اَور یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کریں اَور یَاہوِہ کے نام سے برکت دیا کریں جَیسا کہ وہ آج تک کرتے آ رہے ہیں۔


میرے بیٹوں! اَب لاپروائی نہ کرو کیونکہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے حُضُور میں کھڑا ہونے، خدمت کرنے، خدمت کی ترتیب اَدا کرنے اَور بخُور جَلانے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔“


داویؔد بادشاہ کافی بُوڑھے ہو گیٔے تھے، اُنہیں چادریں اُوڑھائی جاتی تھیں، مگر کپڑے اُن کے جِسم کو گرم نہیں رکھ پاتے تھے۔


تَب اُنہُوں نے بنی اِسرائیل کی ساری مملکت میں ایک خُوبصورت لڑکی کو تلاش کرنا شروع کر دیا اَور اُنہیں ایک لڑکی اَبیشگ شُونمیت مِل گئی اَور وہ اُسے بادشاہ کے پاس لے آئے۔


تَب وہ مُلازمین جو خاص طور پر بادشاہ کی خدمت پر مامُور تھے یُوں عرض کرنے لگے کہ اگر بادشاہ سلامت کا حُکم ہو تو، ”آپ کے لیٔے خُوبصورت اَور کنواری دوشیزائیں تلاش کی جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات