Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تُم داویؔد بادشاہ کے پاس جا کر اُن سے کہو، ’اَے میرے آقا بادشاہ! کیا آپ نے اَپنی لونڈی سے قَسم کھا کر نہیں فرمایا تھا: ”یقیناً تمہارا بیٹا شُلومونؔ ہی میرے بعد بادشاہ ہوگا اَور وُہی میرے تخت پر بیٹھے گا“؟ پھر ادُونیّاہؔ کیوں بادشاہ بَن گیا؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تُو داؤُد بادشاہ کے حضُور جا کر اُس سے کہہ اَے میرے مالِک! اَے بادشاہ! کیا تُو نے اپنی لَونڈی سے قَسم کھا کر نہیں کہا کہ یقیِناً تیرا بیٹا سُلیمان میرے بعد سلطنت کرے گا اور وُہی میرے تخت پر بَیٹھے گا؟ پس ادُونیّاہ کیوں بادشاہی کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 दाऊद बादशाह के पास जाकर उसे बता देना, ‘ऐ मेरे आक़ा और बादशाह, क्या आपने क़सम खाकर मुझसे वादा नहीं किया था कि तेरा बेटा सुलेमान मेरे बाद तख़्तनशीन होगा? तो फिर अदूनियाह क्यों बादशाह बन गया है?’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 داؤد بادشاہ کے پاس جا کر اُسے بتا دینا، ’اے میرے آقا اور بادشاہ، کیا آپ نے قَسم کھا کر مجھ سے وعدہ نہیں کیا تھا کہ تیرا بیٹا سلیمان میرے بعد تخت نشین ہو گا؟ تو پھر ادونیاہ کیوں بادشاہ بن گیا ہے؟‘

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:13
16 حوالہ جات  

آج مَیں یقیناً وُہی کروں گا جِس کی مَیں نے تُم سے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے نام سے قَسم کھائی تھی، ’تمہارا بیٹا شُلومونؔ ہی میرے بعد بادشاہ ہوگا،‘ اَور وُہی میری جگہ میرے تخت پر بیٹھے گا۔“


اُس نے کہا، ”اَے بادشاہ میرے آقا! آپ نے خُود یَاہوِہ اَپنے خُدا کی قَسم کھا کر اَپنی لونڈی سے کہاتھا: ’تمہارا بیٹا شُلومونؔ ہی میرے بعد بادشاہ ہوگا اَور وہ میرے تخت پر بیٹھے گا۔‘


تبھی جو عہد مَیں نے اَپنے خادِم داویؔد اَور لیویوں سے کیا ہے، جو کاہِنؔ کے طور پر میری خدمت کرتے ہیں، ٹوٹ سکتا ہے، اَور تَب داویؔد کی نَسل میں اُس کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے کویٔی نہ ہوگا۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


تَب شُلومونؔ یَاہوِہ کے تخت پر اَپنے باپ داویؔد کی جگہ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوئے۔ وہ بڑے اِقبالمند ہُوئے اَور سارا اِسرائیل اُن کا مطیع ہُوا۔


تَب شُلومونؔ اَپنے باپ داویؔد کے تخت پر بیٹھے اَور اُن کی حُکومت مضبُوطی کے ساتھ قائِم ہو گئی۔


اَور بادشاہ نے یہ بھی فرمایا، ’بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جنہوں نے آج میری آنکھوں کو یہ دیکھنا نصیب کیا کہ میرے تخت پر میرا ایک جانشین بیٹھ چُکاہے۔‘ “


ناتنؔ نے کہا، ”اَے میرے آقا بادشاہ! کیا آپ نے اعلان کیا ہے کہ ادُونیّاہؔ آپ کے بعد بادشاہ ہوگا اَور وہ آپ کے تخت پر بیٹھے گا؟


تَب ناتنؔ نے شُلومونؔ کی ماں بتشیبؔا سے دریافت کیا، ”کیا تُم نے نہیں سُنا کہ حگِیّت کا بیٹا ادُونیّاہؔ بادشاہ بَن بیٹھا ہے، اَور ہمارے آقا داویؔد کو یہ مَعلُوم نہیں ہے؟


پھر تُم اُس کے ساتھ واپس جانا اَور وہ آکر میرے شاہی تخت پر بیٹھے اَور میری جگہ حُکمرانی کرے کیونکہ مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر حُکمران مُقرّر کیا ہے۔“


اَور جَب وہ تختِ شاہی پر بیٹھے، تَب وہ اَپنے ہاتھوں سے اَپنے لیٔے اِس آئین کی ایک نقل ایک طُومار پر لکھے، جو لیوی کاہِنوں کے پاس مَوجُود ہے۔


اَور جَب تُم وہاں بادشاہ سے گُفتگو کر رہی ہوگی تبھی میں وہاں آ جاؤں گا اَور تمہاری باتوں کی تصدیق کروں گا۔“


یَاہوِہ نے مُجھے بہت سے بیٹے دئیے ہیں اَور میرے سَب بیٹوں میں سے اُس نے میرے بیٹے شُلومونؔ کو بنی اِسرائیل پر یَاہوِہ کی بادشاہی کے تخت پر تخت نشین ہونے کے واسطے مُنتخب کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات