Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اِس لیٔے اَب تُم میری صلاح سُنو کہ تُم اَپنی اَور اَپنے بیٹے شُلومونؔ کی جان کس طرح بچا سکتی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اب تُو آ کہ مَیں تُجھے صلاح دُوں تاکہ تُو اپنی اور اپنے بیٹے سُلیمان کی جان بچا سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 आपकी और आपके बेटे सुलेमान की ज़िंदगी बड़े ख़तरे में है। इसलिए लाज़िम है कि आप मेरे मशवरे पर फ़ौरन अमल करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 آپ کی اور آپ کے بیٹے سلیمان کی زندگی بڑے خطرے میں ہے۔ اِس لئے لازم ہے کہ آپ میرے مشورے پر فوراً عمل کریں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:12
14 حوالہ جات  

تَب پَولُسؔ نے فَوجی کپتان اَور سپاہیوں سے کہا، ”اگر یہ لوگ سمُندری جہاز پر نہ رہیں گے، تو تُم لوگوں کا بچنا مُشکل ہے۔“


”مگر جَب ٹھیکیداروں نے اُس کے بیٹے کو دیکھا تو آپَس میں کہنے لگے، ’یہی وارِث ہے، آؤ اِسے قتل کر دیں اَور اُس کی مِیراث پر قبضہ کر لیں۔‘


یرمیاہؔ نے صِدقیاہؔ بادشاہ سے کہا، ”اگر مَیں آپ کو جَواب دُوں تو کیا آپ مُجھے مار نہ ڈالیں گے؟ اَور اگر مَیں آپ کو کچھ صلاح بھی دُوں تو آپ میری بات نہ مانیں گے۔“


عطر اَور لوبان دِل کو فرحت بخشتے ہیں، اِسی طرح دوست کی سچّی مشورت سے جان راحت پاتی ہے۔


منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛ اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔


اِرادے مشوروں کے بغیر ناکام ہو جاتے ہیں، لیکن صلاح کاروں کی کثرت سے وہ پُورے ہوتے ہیں۔


ہدایت کے بغیر قوم گِر جاتی ہے، لیکن متعدّد مُشیر فتح کو یقینی بنا دیتے ہیں۔


جَب احزیاہؔ کی ماں عتلیاہؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ اُس کے بیٹے کی موت ہو چُکی ہے تو اُس نے جا کر بنی یہُوداہؔ کے شاہی گھرانے کے تمام لوگوں کو ہلاک کر ڈالا۔


جَب یہُورامؔ اَپنے باپ کی سلطنت پر پُوری طرح مُستحکم ہو گیا تو اُس نے اَپنے تمام بھائیوں کو اِسرائیل کے بعض اُمرا سمیت تلوار سے ہلاک کر دیا۔


جَب احزیاہؔ کی ماں عتلیاہؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ اُس کے بیٹے کی موت ہو چُکی ہے تو اُس نے جا کر شاہی گھرانے کے تمام لوگوں کو ہلاک کر ڈالا۔


ورنہ جوں ہی میرے آقا بادشاہ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جایٔیں گے، تَب میں اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کے ساتھ مُجرموں جَیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔“


وہ عُفرہؔ میں اَپنے باپ کے گھر گیا اَور اَپنے ستّر بھائیوں کو جو یرُبّعلؔ کے بیٹے تھے ایک ہی پتّھر پر قتل کر دیا۔ لیکن یرُبّعلؔ کا سَب سے چھوٹا بیٹا یُوتامؔ چھُپ گیا اَور بچ نِکلا۔


جُوں ہی اُنہُوں نے اُنہیں باہر نکالا اُن میں سے ایک نے کہا، ”اَپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ! اَور پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنا نہ ہی میدان میں کہیں رُکنا! بَلکہ پہاڑوں پر بھاگ جاؤ ورنہ تُم تباہ ہو جاؤگے۔“


تُم داویؔد بادشاہ کے پاس جا کر اُن سے کہو، ’اَے میرے آقا بادشاہ! کیا آپ نے اَپنی لونڈی سے قَسم کھا کر نہیں فرمایا تھا: ”یقیناً تمہارا بیٹا شُلومونؔ ہی میرے بعد بادشاہ ہوگا اَور وُہی میرے تخت پر بیٹھے گا“؟ پھر ادُونیّاہؔ کیوں بادشاہ بَن گیا؟‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات