Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 9:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 میں یہ سَب کچھ انجیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اُس کی برکتوں میں شریک ہو سکوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور مَیں سب کُچھ اِنجِیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اَوروں کے ساتھ اُس میں شرِیک ہوؤں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 जो कुछ भी करता हूँ अल्लाह की ख़ुशख़बरी के वास्ते करता हूँ ताकि इसकी बरकात में शरीक हो जाऊँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 جو کچھ بھی کرتا ہوں اللہ کی خوش خبری کے واسطے کرتا ہوں تاکہ اِس کی برکات میں شریک ہو جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 9:23
14 حوالہ جات  

چنانچہ مَیں خُدا کے مُنتخب لوگوں کی خاطِر، سَب کُچھ برداشت کرتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نَجات کو جو المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ ملتی ہے اَبدی جلال کے ساتھ حاصل کریں۔


کیونکہ جو کویٔی اَپنی جان کو باقی رکھنا چاہتاہے وہ اُسے کھویٔے گا، لیکن جو کویٔی میری اَور انجیل کی خاطِر اَپنی جان کھو دیتاہے وہ اُسے محفوظ رکھےگا۔


ہم نے جو کچھ دیکھا اَور سُنا اُس کی خبر تُمہیں بھی دیتے ہیں تاکہ تُم بھی ہماری رِفاقت میں جو خُدا باپ اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح کے ساتھ ہے، شریک ہو جاؤ۔


کیونکہ ہم المسیح میں شریک ہو چُکے ہیں، بشرطیکہ اَپنے اِبتدائی اُمّید پر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رہیں۔


لیکن ہم نے دَم بھرکے لیٔے بھی اُن کی اِطاعت قبُول نہ کی تاکہ خُوشخبری کی سچّائی تُم میں قائِم رہے۔


لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، یِسوعؔ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِن کے طور پر کرتے ہیں۔


جو کِسان سخت محنت کرتا ہے، پہلے اُسی کو پیداوار کا حِصّہ مِلنا چاہئے۔


مَیں نے بہت رنجیدہ اَور پریشانی کی حالت میں آنسُو بہا بہا کر تُمہیں لِکھّا تھا۔ تُمہیں رنج پہُنچانا میرا مقصد نہیں تھا۔ بَلکہ میں چاہتا تھا کہ تُم اُس گہری مَحَبّت کو جانو جو مُجھے تُم سے ہے۔


جَب اَوروں کو یہ حق حاصل ہے کہ تُم سے کچھ حاصل کریں، تو کیا ہمارا حق اُن سے زِیادہ نہ ہوگا؟ لیکن ہم نے اِس حق سے فائدہ نہ اُٹھایا بَلکہ سَب کچھ برداشت کرتے رہے تاکہ ہماری وجہ سے المسیح کی خُوشخبری کی تبلیغ میں رُکاوٹ پیدا نہ ہو۔


تُم میں جو جماعت کے بُزرگ ہیں، مَیں اُن کی مانند ایک ہم بُزرگ اَور المسیح کے دُکھوں کا چشم دید گواہ اَور اُس کے ظاہر ہونے والے جلال میں شریک ہوکر اُن سے یہ درخواست کرتا ہُوں۔


اگر بعض ڈالیاں کاٹ ڈالی گئیں، اَور تُم، جنگلی زَیتُون ہوتے ہویٔے بھی اُن کی جگہ پیوند ہو گئے تو تُم بھی زَیتُون کے درخت کی جڑ میں حِصّہ دار ہوگے جو قُوّت بخش روغن سے بھری ہویٔی ہے،


کمزوروں کی خاطِر کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو جیت سکوں۔ میں سَب لوگوں کی خاطِر سَب کچھ بنا ہُوا ہُوں تاکہ کسی نہ کسی طرح بعض کو بچا سکوں۔


کیا تُم نہیں جانتے کہ دَوڑ کے میدان میں مُقابلہ کے لیٔے سَب ہی دَوڑتے ہیں لیکن اِنعام ایک ہی پاتاہے۔ تُم بھی اَیسے دَوڑو کہ جیت سکو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات