Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 5:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور تَب خُداوؔند سے قُوّت پا کر اُس آدمی کو جِسمانی اِعتبار سے شیطان کے حوالے کر دو تاکہ وہ ہلاک ہو لیکن خُداوؔند کے واپس آنے کے دِن اُس کی رُوح بچ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 جِسم کی ہلاکت کے لِئے شَیطان کے حوالہ کِیا جائے تاکہ اُس کی رُوح خُداوند یِسُوعؔ کے دِن نجات پائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उस वक़्त ऐसे शख़्स को इबलीस के हवाले करें ताकि सिर्फ़ उसका जिस्म हलाक हो जाए, लेकिन उस की रूह ख़ुदावंद के दिन रिहाई पाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس وقت ایسے شخص کو ابلیس کے حوالے کریں تاکہ صرف اُس کا جسم ہلاک ہو جائے، لیکن اُس کی روح خداوند کے دن رِہائی پائے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 5:5
23 حوالہ جات  

اُن ہی میں سے ہِمنِیُسؔ اَور سِکندرؔ بھی ہیں جنہیں مَیں نے شیطان کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ کُفر بکنے سے باز رہنا سیکھیں۔


یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”بہت خُوب، وہ تیرے اِختیار میں ہے لیکن تُو اُس کی جان کو ضروُر محفوظ رکھنا۔“


اِس لیٔے میں تمہارا غَیر مَوجُودگی میں یہ باتیں خط میں لِکھ رہا ہُوں، تاکہ جَب وہاں تمہارے پاس پہُنچوں تو مُجھے تمہارے ساتھ سختی سے پیش نہ آنا پڑے اَور مَیں خُداوؔند کے دئیے ہویٔے اِختیار کو تمہارے بگاڑنے کے لیٔے نہیں، بَلکہ بنانے کے لیٔے کام میں لاؤں۔


ہم ہر طرح کی نافرمانی کو سزا دیں گے، لیکن پہلے ضروُری ہے کہ تمہاری فرماں برداری ثابت ہو۔


لیکن خُداوؔند ہمیں عدالت کے دِن سزا دے کر ہماری تربّیت کرتے ہیں تاکہ ہم دُنیا کے ساتھ مُجرم نہ ٹھہرائے جایٔیں۔


لیکن باہر والوں کا اِنصاف تو خُدا ہی کرےگا۔ پس جَیسا کہ لِکھّا ہے، ”اُس حرام کار کو اَپنے درمیان سے نکال دو۔“


وُہی تُمہیں آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رکھیں گے تاکہ تُم ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے ظاہر ہونے کے دِن تک بے اِلزام ٹھہرو۔


تاکہ تو اُن کی آنکھیں کھولے اَور اُنہیں تاریکی سے رَوشنی میں لے آئے، اَور شیطان کے اِختیار سے نکال کر خُدا کی طرف پھیر دے، تاکہ وہ مُجھ پر ایمان لائیں اَور گُناہوں کی مُعافی پائیں اَور خُدا کے برگُزیدہ لوگوں میں شریک ہوکر مِیراث حاصل کریں۔‘


اگر کویٔی اَپنے بھایٔی کو اَیسا گُناہ کرتے دیکھے جِس کا اَنجام موت نہ ہو تو وہ دعا کرے اَور خُدا اُس شخص کو زندگی بخشےگا۔ لیکن اَیسا بھی گُناہ ہوتاہے جِس کا اَنجام موت ہوتاہے۔ میں اِس کے بارے میں دعا کرنے کی تائید نہیں کرتا۔


اُسے چھڑی سے مارو اَور اُس کی جان کو پاتال سے بچالو۔


میرے دشمن کہتے ہیں آپ کسی بدکار کو اُس کے مقابل مُقرّر کر دیں؛ کویٔی مُدّعی ہی اُس کے داہنے ہاتھ کھڑا رہے۔


اَور خُدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اَور مُنتظر رہنا چاہیے جِس کے باعث افلاک جَل کر تباہ ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے۔


خُداوؔند قیامت کے دِن اُس پر رحم کرے! تُمہیں خُوب مَعلُوم ہے کہ اُنیِسفُرس نے اِفِسُسؔ شہر میں میرے لیٔے کیا کیا خدمتیں اَنجام دیں۔


اَور مُجھے اِس بات کا یقین ہے کہ خُدا، جِس نے تُم لوگوں میں اَپنا نیک کام شروع کیا ہے وہ اُسے المسیح یِسوعؔ کی واپسی کے دِن تک پُورا کر دے گا۔


یِسوعؔ نے جَواب میں اُس سے کہا، ”اَے شیطان! مُجھ سے دُورہو جا، کیونکہ لِکھّا ہے: ’تُو اَپنے خُداوؔند خُدا ہی کو سَجدہ کر اَور صِرف اُسی کی خدمت کر۔‘“


”شمعُونؔ! شمعُونؔ! شیطان نے تُم سبھی کو گندُم کی طرح پھٹکنے کی اِجازت مانگی ہے۔


ممکن تھا کہ اُن بے شُمار مُکاشفوں کی وجہ سے جو مُجھ پر ظاہر کیٔے گیٔے۔ لہٰذا، میں غُرور سے بھرجاتا، اِس لیٔے میرے جِسم میں ایک کانٹا چُبھو دیا گیا، جو گویا شیطان کا قاصِد تھا، جو مُجھے مُکّے مارتا رہے تاکہ میں پھُول نہ جاؤں۔


لیکن اگر کاہِنؔ کے باریکی سے اُس وقت مُعائنہ کرنے کے دَوران اُس کی جِلد پر کویٔی سفید بال نہ ہو اَور وہ دانے جِلد سے گہرے نہ ہوں اَور اُس کا رنگ ہلکا پڑ گیا ہو، تو کاہِنؔ اُسے دُوسروں سے سات دِن تک علیحدہ رکھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات