Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 4:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرا ضمیر مُجھے ملامت نہیں کرتا لیکن اِس سے میں بے قُصُور ثابت نہیں ہوتا۔ میرا پرکھنے والا بھی کویٔی ہے اَور وہ خُداوؔند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ میرا دِل تو مُجھے ملامت نہیں کرتا مگر اِس سے مَیں راست باز نہیں ٹھہرتا بلکہ میرا پرکھنے والا خُداوند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मुझे किसी ग़लती का इल्म नहीं है अगरचे यह बात मुझे रास्तबाज़ क़रार देने के लिए काफ़ी नहीं है। ख़ुदावंद ख़ुद मेरा एहतसाब करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مجھے کسی غلطی کا علم نہیں ہے اگرچہ یہ بات مجھے راست باز قرار دینے کے لئے کافی نہیں ہے۔ خداوند خود میرا احتساب کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 4:4
24 حوالہ جات  

اَپنے خادِم کو عدالت میں نہ لائیں، کیونکہ زندوں میں سے کویٔی آپ کی نگاہ میں راستباز نہیں۔


اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟


ہمیں فخر ہے: ہمارا ضمیر وفاداری سے گواہی دیتاہے کہ ہم لوگ دُنیا والوں کے اَور خاص طور پر، تمہارے ساتھ تعلّقات میں، خُدا داد پاکیزگی اَور سچّائی کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔ جو دُنیوی حِکمت کی نہیں بَلکہ خُدا کے فضل کی بدولت ہے۔


اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے، لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔


اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔


کیونکہ ہم سَب کو المسیح کی عدالت میں پیش ہوناہے، تاکہ ہر شخص اَپنے اَچھّے یا بُرے اعمال کا جو اُس نے اَپنے بَدن سے دُنیا میں کیٔے ہیں، بدلہ پایٔے۔


اِس لیٔے جَب تک خُداوؔند واپس نہ آئیں، تُم وقت سے پہلے کسی بات کا فیصلہ نہ کرو۔ جو باتیں تاریکی میں پوشیدہ ہیں وہ اُنہیں رَوشنی میں لے آئیں گے اَور لوگوں کے دِلی منصُوبے ظاہر کر دیں گے۔ اُس وقت خُدا کی طرف سے ہر ایک کی تعریف کی جائے گی۔


کیونکہ شَریعت کے محض سُننے والے خُدا کی نظر میں راستباز نہیں ہوتے بَلکہ شَریعت پر عَمل کرنے والے ہی راستباز قرار دئیے جایٔیں گے۔


”میں ناچیز ہُوں۔ مَیں آپ کو کیسے جَواب دُوں؟ میں اَپنا ہاتھ اَپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔


میں اَپنی راستبازی برقرار رکھوں گا اَور اُسے ہرگز نہ چھوڑوں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں میرا ضمیر مُجھے ملامت نہ کرےگا۔


پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟


پَولُسؔ نے مَجلِس عامہ کے اراکین پر گہری نظر ڈال کر کہا، ”میرے بھائیو، میں آج تک بڑی نیک نیّتی سے خُدا کے حُکموں کے مُطابق زندگی گزارتا آیا ہُوں۔“


حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہُنچا کیونکہ یِسوعؔ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔


”اِنسان ہے ہی کیا، کہ وہ پاک ہو، یا وہ جو عورت سے پیدا ہُوا راستباز کیسے ٹھہرے؟


اگر مَیں بے قُصُور بھی ہوتا، تو میرا ہی مُنہ مُجھے مُلزم ٹھہراتا؛ اگر مَیں بےگُناہ ہوتا، تو وہ مُجھے گُنہگار قرار دیتا۔


اگر حضرت اَبراہامؔ اَپنے اعمال کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے جاتے تو اُنہیں فخر کرنے کا حق ہوتا لیکن خُدا کے حُضُور میں نہیں۔


اَور آسمان اُن کی راستبازی کا اعلان کریں گے، کیونکہ خُود خُدا ہی مُنصِف ہیں۔


میرے پاؤں ہموار جگہ پر قائِم رہتے ہیں؛ میں بڑے مجمع میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا۔


بہت لوگ چاہتے ہیں کہ حاکم سے تعلّقات پیدا ہوں، لیکن اِنسان صِرف یَاہوِہ ہی سے اِنصاف کی اُمّید کر سَکتا ہے۔


مُجھے اِس بات کی زِیادہ پروا نہیں کہ تُم یا کویٔی اِنسانی عدالت مُجھے پرکھے بَلکہ میں تو خُود بھی اَپنے آپ کو نہیں پرکھتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات