Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 16:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم اِستِفناسؔ اَور اُس کے گھر والوں کو تو جانتے ہی ہو۔ وہ صُوبہ اَخیہؔ میں سَب سے پہلے مسیحی ہویٔے تھے۔ اُنہُوں نے مسیحی مُقدّسین کی خدمت اَور مدد کرنے کے لیٔے اَپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اَخِیہ کے پہلے پَھل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 भाइयो, मैं एक बात में आपको नसीहत करना चाहता हूँ। आप जानते हैं कि स्तिफ़नास का घराना अख़या का पहला फल है और कि उन्होंने अपने आपको मुक़द्दसीन की ख़िदमत के लिए वक़्फ़ कर रखा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 بھائیو، مَیں ایک بات میں آپ کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ ستفناس کا گھرانا اخیہ کا پہلا پھل ہے اور کہ اُنہوں نے اپنے آپ کو مُقدّسین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 16:15
18 حوالہ جات  

(ہاں، اِستِفناسؔ کے خاندان کو بھی مَیں نے پاک غُسل دیا؛ اگر، کسی اَور کو پاک غُسل دیا ہو تو مُجھے یاد نہیں۔)


اُن کے گھر کی جماعت سے بھی میرا سلام کہو۔ میرے عزیز اِپینتُسؔ سے سلام کہو۔ وہ صُوبہ آسیہؔ کا سَب سے پہلا شخص ہے جو المسیح پر ایمان لایا۔


خُدا نے تُم میں سے ہر ایک کو الگ الگ رُوحانی نِعمتیں عطا کی ہیں لہٰذا اُن مُختلف نِعمتوں کو وفادار مُختاروں کی مانند ایک دُوسرے کی خدمت کرنے میں اِستعمال کرو۔


اُس خدمت کے بارے میں جسے ہم یہُوداہؔ کے مسیحی مُقدّسین کی خاطِر اَنجام دے رہے ہیں، مُجھے زِیادہ لکھنے کی ضروُرت نہیں۔


اُنہُوں نے ہماری اُمّید کے مُطابق خُدا کو دیا بَلکہ اُس سے کہیں زِیادہ دیا: اَور ہماری مِنّت کی کہ اُنہیں بھی مُقدّسین کی اِس خدمت میں شریک کیا جائے۔


اُسے خُداوؔند میں قبُول کرو جَیسا کہ مسیحی مُومِنین کو کرنا چاہئے۔ اُس نے میری اَور بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ لہٰذا جِس کام میں وہ تمہاری مدد کی مُحتاج ہو، اُس کی مدد کرو۔


ابھی، فی الحال تو، میں خُداوؔند کے مُقدّسین کی خدمت کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ جا رہا ہُوں


مُقدّسین کی ضروُرتیں پُوری کرو، مُسافر پروَری میں لگے رہو۔


یہ وہ ہیں جنہوں نے اَپنے آپ کو عورتوں کے ساتھ آلُودہ نہیں کیا بَلکہ کنوارے ہیں۔ یہ وہ ہیں جو برّہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، جہاں بھی وہ جاتا ہے۔ وہ آدمیوں میں سے خرید لیٔے گیٔے ہیں تاکہ وہ خُدا اَور برّہ کے لیٔے پہلے پھل ہوں۔


اِس لیٔے کہ خُدا بےاِنصاف نہیں جو تمہارے کام اَور اُس مَحَبّت کو بھُول جائے جو تُم نے اُس کی خاطِر اُس کے مُقدّسین لوگوں کی خدمت کرکے ظاہر کی اَور اَب بھی کر رہے ہو۔


اَے بھایٔی! مُجھے تیری مَحَبّت سے بہت خُوشی اَور تسلّی ہُوئی ہے کیونکہ تُونے مُقدّسین کے دِلوں کو تازہ کیا ہے۔


اَور وہ نیک کام کرنے میں مشہُور رہی ہو، اَور اُس نے اَپنے بچّوں کی تربّیت کی ہو، پردیسیوں کی مہمان نوازی کی ہو، مُقدّسین کے پاؤں دھوئے ہوں، مُصیبت زدوں کی مدد کی ہو اَور ہر نیک کام کرنے میں مشغُول رہی ہو۔


میں اِستِفناسؔ، فرتوناتُسؔ اَور اَخیِکُسؔ کے آ جانے سے خُوش ہُوں، کیونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہُوں نے پُورا کر دیا۔


کہ میں یہُودیؔہ کے علاقہ کے اُن بےاِعتقادوں سے بچا رہُوں جو المسیح کے نافرمان ہیں اَور میری یروشلیمؔ میں اَنجام دی جانے والی خدمت وہاں کے مُقدّسین کو پسند آئے


جَب گلیّؔو صُوبہ اَخیہؔ کا حاکم تھا، تو یہُودیوں نے مِل کر پَولُسؔ پر ہلّہ بول دیا اَور اُنہیں پکڑکر عدالت میں لے۔ گیٔے


جو عَطیّہ مسیحی مُقدّسین کے لیٔے جمع کیا جاتا ہے: اُس کے بارے میں تُم میری اِس ہدایت پر عَمل کرو جو مَیں نے گلِتیؔہ صُوبہ کی جماعتوں کو دی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات