Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 14:36 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 کیا تُم لوگوں کا یہ گُمان ہے کہ خُدا کا پیغام تُم لوگوں سے شروع ہُواہے یا صِرف تُم ہی تک پہُنچا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

36 کیا خُدا کا کلام تُم میں سے نِکلا؟ یا صِرف تُم ہی تک پُہنچا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 क्या अल्लाह का कलाम आपमें से निकला है, या क्या वह सिर्फ़ आप ही तक पहुँचा है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 کیا اللہ کا کلام آپ میں سے نکلا ہے، یا کیا وہ صرف آپ ہی تک پہنچا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 14:36
15 حوالہ جات  

خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔


آخِر کون ہے جو تُم میں اَور کسی دُوسرے میں فرق کرتا ہے؟ تمہارے پاس کیا ہے جو تُم نے کسی دُوسرے سے نہیں پایا؟ اَور جَب تُم نے پایا ہے تو پھر فخر کیسا؟ کیا وہ کسی کا دیا ہُوا نہیں؟


جو لوگ پَولُسؔ کی رہبری کر رہے تھے وہ اُنہیں اتھینؔے میں چھوڑکر اِس حُکم کے ساتھ واپس ہویٔے کہ سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس جلد سے جلد پَولُسؔ کے پاس پہُنچ جایٔیں۔


اِس کے بعد پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ، اَمفِپُلِس اَور اَپُلّونیہؔ کے شہروں سے ہوتے ہویٔے، تھِسلُنِیکے شہر میں آئے، جہاں کی ایک یہُودی عبادت گاہ تھی۔


اُس روز یروشلیمؔ سے آبِ حیات جاری ہوگا۔ جِس کا آدھا پانی مشرقی سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف اَور آدھا پانی بحرِ رُوم یعنی مغربی سمُندر کی طرف بہے گا؛ جو سردیوں اَور گرمیوں میں جاری رہے گا۔


بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔


ہاں اگر کویٔی بات سیکھنے کی تمنّا ہو تو گھر میں اَپنے شوہروں سے پُوچھیں۔ اِس لیٔے کہ جماعت کے مجمع میں بولنا عورت کے واسطے شرمناک بات ہے۔


اگر کویٔی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نبی ہے یا وہ کسی اَور رُوحانی نِعمت سے نوازا گیا ہے تو اُسے مَعلُوم ہونا چاہئے کہ جو کچھ میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں وہ بھی خُداوؔند ہی کا حُکم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات