Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 14:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور نبیوں کی رُوحیں نبیوں کے تابع ہوتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور نبِیوں کی رُوحیں نبِیوں کے تابِع ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 नबियों की रूहें नबियों के ताबे रहती हैं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 نبیوں کی روحیں نبیوں کے تابع رہتی ہیں،

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 14:32
14 حوالہ جات  

اَے عزیز دوستوں! تُم ہر ایک رُوح کا یقین مت کرو بَلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ بہت سے جھُوٹے نبی دُنیا میں نکل چُکے ہیں۔


لیکن اگر مَیں کہُوں، ”میں یَاہوِہ کا ذِکر نہ کروں گا، نہ اُن کے نام سے پھر کبھی کلام کروں گا،“ تو آپ کا کلام میرے دِل میں آگ کی مانند دہکنے لگتا ہے، گویا میری ہڈّیوں میں جلتی ہوئی آگ ہو۔ جسے میں ضَبط کرتے کرتے تھک گیا؛ اَور اَب مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


اَور یریحوؔ کے نبیوں کی ایک جماعت الِیشعؔ کے پاس آئی اَور اُن سے دریافت کیا، ”کیا آپ کو مَعلُوم ہے کہ آج یَاہوِہ تمہارے آقا کو تُم سے اُٹھانے والے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”ہاں، مُجھے مَعلُوم ہے، اِس لیٔے چُپ رہو۔“


تَب بیت ایل کے نبیوں کی ایک جماعت الِیشعؔ کے پاس آئی اَور اُن سے دریافت کیا، ”کیا آپ کو مَعلُوم ہے کہ آج یَاہوِہ تمہارے آقا کو تُم سے اُٹھانے والے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”ہاں، مُجھے مَعلُوم ہے، اِس لیٔے چُپ رہو۔“


انطاکِیہؔ کی جماعت میں کیٔی نبی اَور اُستاد تھے: مثلاً بَرنباسؔ، شمعُونؔ کالا، لُوکِیُسؔ کُرینی، مناہیمؔ (جِس نے چوتھائی مُلک کے حاکم ہیرودیسؔ کے ساتھ پرورِش پائی تھی) اَور ساؤلؔ۔


اِس طرح تُم سَب ایک ایک کرکے نبُوّت کر سکوگے اَور سَب لوگ سیکھیں گے اَور اُن کا حوصلہ بڑھےگا۔


اِس لیٔے کہ خُدا بدنظمی کا نہیں بَلکہ اَمن کا بانی ہے۔ اَور جَیسا کہ مُقدّسین کی سَب جماعتوں میں دستور ہے۔


کہ اَیسی کسی افواہ سے کہ خُداوؔند کی آمد کا دِن آ گیا، پریشان نہ ہونا اَور نہ گھبرانا۔ یا اگر کویٔی کہے کہ اِس دِن کو کسی رُوح نے اُس پر ظاہر کیا ہے یا وہ ہمارے کسی خاص پیغام یا خط سے اُسے مَعلُوم ہُواہے تو یقین مت کرنا۔


اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”یہ باتیں حق اَور مُعتبر ہیں۔ اَور خُداوؔند خُدا جو نبیوں کی رُوحوں کو اُبھارنے والا ہے، اَپنے فرشتہ کو اِس غرض سے بھیجا کہ وہ اَپنے بندوں پر وہ باتیں ظاہر کرے جِن کا جلد پُورا ہونا ضروُری ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات