Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 13:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ ہمارا علم ناقِص ہے اَور ہماری نبُوّت ناتمام،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ ہمارا عِلم ناقِص ہے اور ہماری نبُوّت ناتمام۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्योंकि इस वक़्त हमारा इल्म नामुकम्मल है और हमारी नबुव्वत सब कुछ ज़ाहिर नहीं करती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیونکہ اِس وقت ہمارا علم نامکمل ہے اور ہماری نبوّت سب کچھ ظاہر نہیں کرتی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 13:9
16 حوالہ جات  

اِس وقت تو ہمیں آئینہ میں دھُندلا سا دِکھائی دیتاہے لیکن اُس وقت رُوبرو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا علم ناقِص ہے مگر اُس وقت میں پُورے طور پر پہچان لُوں گا، جَیسے میں پہچانا گیا ہُوں۔


اگر کویٔی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ کچھ جانتا ہے تو جَیسا جاننا چاہیے وَیسا اَب تک نہیں جانتا۔


مگر کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سُنا، نہ کسی اِنسان کے دِل میں آیا،“ اُسے خُدا نے اُن کے لیٔے تیّار کیا ہے جو اُس سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔


یہ علم میرے لیٔے نہایت عجِیب ہے، یہ بہت اُونچا ہے اَور میری پہُنچ سے باہر ہے۔


”ساری چیزیں میرے باپ کی طرف سے میرے سُپرد کر دی گئی ہیں۔ اَور سِوا باپ کے بیٹے کو کویٔی نہیں جانتا ہے، اَور سِوا بیٹے کے کویٔی نہیں جانتا کہ باپ کون ہے اَور سِوائے اُس شخص کے جِس پر بیٹا باپ کو ظاہر کرنے کا اِرادہ کرے۔


کون آسمان پر چڑھا اَور پھر نیچے اُترا؟ کس نے ہَوا کو اَپنی مُٹّھی میں بند کیا؟ کس نے پانی کو اَپنی چادر میں باندھا؟ کس نے زمین کی سَب حدیں مُقرّر کیں؟ اُن کا نام کیا ہے اَور اُن کے بیٹے کا نام کیا ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں تو مُجھے بتائیں!


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نے کیٔی عجِیب کارنامے کئے ہیں۔ جو تدبیریں آپ نے ہمارے لیٔے کی ہیں اُنہیں کویٔی شُمار نہیں کر سَکتا؛ اگر مَیں اُن کا ذِکر کروں یا اُنہیں بَیان کرنا چاہُوں، تو وہ اِس قدر زِیادہ ہیں کہ بَیان سے بھی باہر ہیں۔


اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔


اگرچہ مَیں خُدا کے مُقدّسین میں سَب سے چھوٹا ہُوں پھر بھی مُجھ پر اُس کا یہ فضل ہُوا کہ میں غَیریہُودیوں کو المسیح کی اِس دولت کی خُوشخبری سُناؤں جو بے قیاس ہے۔


”کِس نے خُداوؔند کی عقل کو سمجھا؟ یا کون اُس کا مُشیر ہُوا؟“


لیکن یہ تو اُن کے عجائب کی ایک جھلک ہے؛ اُن کی آواز کس قدر دھیمی سُنایٔی دیتی ہے! پھر بھلا اُن کی جبّاری کی گرج سُننے کی کس کو سمجھ ہوگی؟“


لیکن جَب کامِل آئے گا تو ناقِص جاتا رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات