Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 12:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تُمہیں یاد ہوگا کہ جَب تُم بے دین تھے تو دُوسروں کی باتوں میں آکر گُونگے بُتوں کی پیروی کرنے لگے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تُم جانتے ہو کہ جب تُم غَیر قَوم تھے تو گُونگے بُتوں کے پِیچھے جِس طرح کوئی تُم کو لے جاتا تھا اُسی طرح جاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 आप जानते हैं कि ईमान लाने से पेशतर आपको बार बार बहकाया और गूँगे बुतों की तरफ़ खींचा जाता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 آپ جانتے ہیں کہ ایمان لانے سے پیشتر آپ کو بار بار بہکایا اور گونگے بُتوں کی طرف کھینچا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 12:2
15 حوالہ جات  

کیونکہ تُم نے ماضی میں اَپنی زندگی کا بیشتر حِصّہ غَیریہُودیوں کی طرح شہوت پرستی، بدخواہشات، شراب نوشی، ناچ رنگ، نشہ بازی اَور مکرُوہ قِسم کی بُت پرستی میں گزار دیا۔


کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔


اُن بُتوں کے مُنہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے، آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے؛


یِسوعؔ پر ایمان لانے سے پہلے تُم خُدا سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے اَیسے معبُودوں کے غُلام بنے ہویٔے تھے جو حقیقی معبُود نہیں۔


تُم میں بعض اَیسے ہی تھے مگر تُم خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام اَور ہمارے خُدا کے پاک رُوح سے دھل گیٔے، پاک ہو گئے اَور راستباز ٹھہرائے گیٔے۔


وہ کھیرے کے کھیت میں پرندوں کو ڈرانے والے کھڑے اِنسانی پُتلے کی مانند ہیں، جو بول نہیں سکتے؛ اُنہیں اُٹھاکر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے مت ڈرو؛ کیونکہ وہ کویٔی ضرر نہیں پہُنچا سکتے، اَور نہ ہی کوئی فائدہ پہُنچا سکتے۔“


کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُم نے اُس نکمّے چال چلن سے خلاصی پائی ہے جو تُمہیں تمہارے باپ دادا سے مِلا تھا، لیکن یہ مخلصی تُم نے سونے یا چاندی جَیسی فانی چیزوں سے نہیں پائی،


کیونکہ ہم بھی ایمان لانے سے پہلے ناسمجھ، نافرمان، فریب کھانے والے اَور ہر طرح کی خواہشوں اَور عیّاشیوں کی غُلامی میں تھے۔ بدنیّتی اَور حَسد میں زندگی گزارتے تھے۔ لوگ ہم سے نفرت کرتے تھے اَور ہم اُن سے۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


اُن بُتوں کے مُنہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے، آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے؛


اُن کے ہاتھ ہیں لیکن وہ چھُو نہیں سکتے، پاؤں ہیں لیکن وہ چل نہیں سکتے؛ نہ وہ اَپنے گلے سے آواز نکال سکتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات