Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 10:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 سَب نے ایک ہی رُوحانی پانی پیا کیونکہ وہ اُس رُوحانی چٹّان سے پانی پیتے تھے جو اُن کے ساتھ ساتھ چلتی تھی اَور وہ چٹّان حُضُور المسیح تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور سب نے ایک ہی رُوحانی پانی پِیا کیونکہ وہ اُس رُوحانی چٹان میں سے پانی پِیتے تھے جو اُن کے ساتھ ساتھ چلتی تھی اور وہ چٹان مسِیح تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 और सबने एक ही रूहानी पानी पिया। क्योंकि मसीह रूहानी चट्टान की सूरत में उनके साथ साथ चलता रहा और वही उन सबको पानी पिलाता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اور سب نے ایک ہی روحانی پانی پیا۔ کیونکہ مسیح روحانی چٹان کی صورت میں اُن کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہی اُن سب کو پانی پلاتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 10:4
23 حوالہ جات  

اَور دیکھو میں تُم سے پیشتر جا کر وہاں حورِبؔ کی چٹّان پر کھڑا ہُوں گا اَور تُم اُس چٹّان پر اَپنا عصا مارنا تو اُس میں سے لوگوں کے پینے کے لیٔے پانی نکلے گا۔“ لہٰذا مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کے سامنے یہی کیا۔


عید کے آخِری اَور خاص دِن یِسوعؔ کھڑے ہویٔے اَور بہ آواز بُلند فرمایا، ”اگر کویٔی پیاسا ہے تو میرے پاس آئے اَور پیئے۔


جَب وہ اُنہیں بیابان میں سے لے گیا تَب وہ پیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لیٔے چٹّان میں سے پانی نکالا؛ اُس نے چٹّان کو چیرا اَور پانی پھوٹ نِکلا۔


لیکن جو کویٔی وہ پانی پیتا ہے جو میں دیتا ہُوں، وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جو پانی میں دُوں گا وہ اُس میں زندگی کا چشمہ بَن جائے گا اَور ہمیشہ جاری رہے گا۔“


خُدا نے چٹّان کو چیرا اَور پانی نکل آیا؛ اَور وہ بیابان میں ندی کی مانند بہنے لگا۔


جَب اُنہُوں نے چٹّان کو مارا تو پانی پھوٹ نِکلا، اَور ندیاں کثرت سے بہہ نکلیں۔ لیکن کیا وہ ہمیں روٹی بھی دے سکتے ہیں؟ کیا وہ اَپنے لوگوں کے لیٔے گوشت مہیا کر سکتے ہیں؟“


اُنہُوں نے بیابان میں چٹّانوں کو چاک کیا اَور اُنہیں سمُندر کی طرح بہتات سے پانی دیا۔


تَب مَوشہ نے اَپنا ہاتھ اُٹھایا اَور اُس چٹّان پر دو بار عصا مارا اَور پانی بہہ نِکلا، جسے جماعت نے اَور اُن کے مویشیوں نے پیا۔


یِسوعؔ نے اُسے جَواب دیا، ”اگر تُو خُدا کی بخشش کو جانتی اَور یہ بھی جانتی کہ کون تُجھ سے پانی مانگ رہاہے تو تُو اُس سے مانگتی اَور وہ تُجھے زندگی کا پانی دیتا۔“


جنگلی جانور، گیدڑ اَور اُلّو، میری تعظیم کرتے ہیں، کیونکہ مَیں بنجر میں پانی مُہیّا کرتا ہُوں اَور صحرا میں ندیاں جاری کرتا ہُوں، تاکہ میری اُمّت کے لیٔے، میری مُنتخب اُمّت کے لیٔے پینے کو پانی ہو،


یہ سَب چیزیں تو صِرف مُستقبِل میں آنے والی حقیقت کا سایہ ہیں؛ مگر، المسیح تو خُود ہی حقیقت ہیں۔


پاک رُوح اَور دُلہن کہتی ہیں، ”آ!“ اَور ہر سُننے والا بھی کہے، ”آ!“ جو پیاسا ہو وہ آئے؛ اَورجو پانے کی تمنّا رکھتا ہے وہ آبِ حیات مُفت حاصل کر لے۔


مُوسوی شَریعت آئندہ کی اَچھّی چیزوں کا محض ایک عکس ہے نہ کہ اُن کی اصلی صورت۔ اِس لیٔے ایک ہی قِسم کی قُربانیاں جو سال بسال پیش کی جاتی ہیں وہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ہرگز کامِل نہیں کر سکتیں۔


اَور مَیں نے تمہاری گُناہ آلُودہ چیز کو یعنی اُس بچھڑے کو جسے تُم نے بنایا تھا، لے کر آگ میں جَلا دیا۔ پھر مَیں نے اُسے کُوٹ کُوٹ کر اَیسا پیسہ کہ راکھ کی مانند اُس کا سفوف بنا دیا اَور اُس راکھ کو اُس دریا میں پھینک دیا جو پہاڑ سے نکل کر نیچے بہتا تھا۔


اَور وہ ہاگارؔ، عربؔ کے کوہِ سِینؔائی کی مانِند ہے جِس کا مُقابلہ مَوجُودہ یروشلیمؔ سے کیا جا سَکتا ہے، جو اَپنے لڑکوں یعنی باشِندوں سمیت غُلامی میں ہے۔


اُس نے بنی آدمؔ اَور میدان کے درندے اَور ہَوا کے پرندے آپ کے ہاتھ میں کر دئیے ہیں۔ وہ جہاں کہیں بستے ہیں، آپ کو اُس نے اُن کا حُکمران بنا دیا ہے۔ اُس مُورت کی سُنہری سَر آپ ہی ہیں۔


سات اَچھّی گائیں سات بَرس ہیں اَور اناج کے دانوں کی سات اَچھّی بالیں بھی سات بَرس ہیں۔ خواب ایک ہی ہے۔


یُوسیفؔ نے اُس سے خواب کی تعبیر بَیان کی، ”وہ تین شاخیں تین دِن ہیں۔


’یہ چار بڑے حَیوان چار بادشاہوں کی سلطنت ہیں جو زمین پر برپا ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات