Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 10:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! میں نہیں چاہتا کہ تُم ہمارے آباؤاَجداد کی حالت کو بھُول جاؤ کہ وہ کِس طرح بادل کے نیچے محفوظ رہے اَور بحرِقُلزمؔ پار کرکے بچ نکلے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے بھائِیو! مَیں تُمہارا اِس سے ناواقِف رہنا نہیں چاہتا کہ ہمارے سب باپ دادا بادِل کے نِیچے تھے اور سب کے سب سمُندر میں سے گُذرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 भाइयो, मैं नहीं चाहता कि आप इस बात से नावाक़िफ़ रहें कि हमारे बापदादा सब बादल के नीचे थे। वह सब समुंदर में से गुज़रे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 بھائیو، مَیں نہیں چاہتا کہ آپ اِس بات سے ناواقف رہیں کہ ہمارے باپ دادا سب بادل کے نیچے تھے۔ وہ سب سمندر میں سے گزرے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 10:1
29 حوالہ جات  

لیکن بنی اِسرائیل سمُندر میں سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور پانی دیوار کی طرح اُن کے داہنے اَور بائیں ہاتھ کھڑا رہا۔


خُدا نے ایک بادل کو سائبان کے طور پر پھیلا دیا، اَور آگ کو مُقرّر کیا کہ وہ اُنہیں رات کو رَوشنی دے۔


ایمان ہی سے بنی اِسرائیلؔ بحرِقُلزمؔ سے اِس طرح گزر گیٔے جَیسا کہ خُشک زمین ہو۔ لیکن جَب مِصریوں نے اُسے پار کرنے کی کوشش کی تو ڈُوب گیٔے۔


اگر وہ اَنجان بنتا ہے، تو اُسے اَنجان بنا رہنے دو۔


وہ اُنہیں سلامتی سے لے گئے اِس لیٔے وہ ڈرے نہیں؛ لیکن اُن کے دُشمنوں کو سمُندر نے ہڑپ کر لیا۔


اُنہُوں نے سمُندر کو خشک زمین میں بدل دیا، اَور وہ دریا میں سے پیدل گزر گئے۔ آؤ ہم اُن میں خُوشی منائیں۔


”تو بھی اَپنے بڑے رحم کے باعث آپ نے اُنہیں بیابان میں چھوڑ نہ دیا۔ دِن کے وقت بادل کے سُتون نے اُنہیں راہ دِکھانا بند نہ کیا اَور نہ ہی رات کے وقت آگ کے سُتون نے اُس راستے میں رَوشنی کرنا چھوڑا جِس پر اُنہیں چلنا تھا۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہارے پار ہونے تک یردنؔ کے پانی کو تمہارے سامنے سے ہٹا کر خشک کر دیا تھا۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یردنؔ کے ساتھ وَیسا ہی کیا جَیسا اُنہُوں نے بحرِقُلزمؔ کے ساتھ کیا تھا جَب اُنہُوں نے اُسے ہمارے پار ہونے تک یردنؔ کے پانی کو سُکھائے رکھا تھا۔


جو تمہارے سفر کے دَوران رات کو آگ میں اَور دِن کے وقت بادل میں ہوکر تمہارے آگے آگے چلتے رہے تاکہ تمہارے چھاؤنی کے لیٔے مُناسب جگہ تلاشے اَور تُمہیں وہ راہ دِکھائے جِس پر تُم کو چلنا تھا۔


تَب اُنہُوں نے پیہاخیروتؔ سے کُوچ کیا اَور سمُندر کے درمیان سے گزر کر بیابان میں داخل ہویٔے اَور ایتھامؔ کے بیابان میں تین دِن کی مَسافات طے کرکے مارہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔


اَور وہ اُس مُلک کے باشِندوں کو اِس کے بارے میں بتائیں گے۔ وہ تو سُن چُکے ہیں کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں اِن لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اَور یہ کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں رُوبرو دِکھائی دیتے ہیں اَور آپ کا بادل اُن پر سایہ کئے رہتاہے اَور آپ دِن کے وقت بادل کے سُتون میں ہوکر اَور رات کو آگ کے سُتون میں ہوکر اُن کے آگے آگے چلا کرتے ہیں۔


تَب خیمہ اِجتماع پر بادل چھا گیا اَور پاک مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گیا۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! میں نہیں چاہتا کہ تُم رُوحانی نِعمتوں کے بارے میں بے خبر رہو۔


جَب حضرت اَبراہامؔ کا ختنہ نہیں ہُوا تھا، خُدا نے اُس کے ایمان کے سبب سے اُسے راستباز ٹھہرایا تھا۔ بعد میں اُس نے ختنہ کا نِشان پایا جو اُس کی راستبازی پر گویا خُدا کی مُہر تھی۔ یُوں حضرت اَبراہامؔ سَب کا باپ ٹھہرے جِن کا ختنہ تو نہیں ہُوا مگر وہ ایمان لانے کے باعث راستباز گنے جاتے ہیں۔


اگر تُم المسیح کے ہو تو حضرت اَبراہامؔ کی نَسل ہو اَور وعدہ کے مُطابق وارِث بھی ہو۔


کیونکہ جَب خُدا نے اصلی ڈالیوں کو نہ چھوڑا تو وہ تُمہیں بھی نہ چھوڑے گا۔


ہمارے آباؤاَجداد نے اِس پہاڑ پر پرستش کی لیکن تُم یہُودی دعویٰ کرتے ہو کہ وہ جگہ جہاں پرستش کرنا چاہئے یروشلیمؔ میں ہے۔“


اَے بھائیو اَور بہنوں! میں نہیں چاہتا کہ تُم اِس بات سے ناواقِف رہو کہ مَیں نے بارہا تمہارے پاس آنے کا اِرادہ کیا تاکہ جَیسے غَیریہُودیوں میں میری خدمت پھل لائی، تُم میں بھی لایٔے۔ مگر کویٔی نہ کویٔی رُکاوٹ پیدا ہوتی رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات