Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 1:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اِس لیٔے تُم کسی رُوحانی نِعمت سے محروم نہیں ہو کیونکہ اَب تُم ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے ظہُور کے نہایت ہی مُنتظر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 یہاں تک کہ تُم کِسی نِعمت میں کم نہیں اور ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے مُنتظِر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसलिए आपको हमारे ख़ुदावंद ईसा मसीह के ज़ुहूर का इंतज़ार करते करते किसी भी बरकत में कमी नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس لئے آپ کو ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کے ظہور کا انتظار کرتے کرتے کسی بھی برکت میں کمی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 1:7
25 حوالہ جات  

مگر ہمارا وطن آسمان پر ہے۔ اَور ہم اَپنے مُنجّی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وہاں سے، واپس آنے کے اِنتظار میں ہیں،


اَور خُدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اَور مُنتظر رہنا چاہیے جِس کے باعث افلاک جَل کر تباہ ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے۔


اُسی طرح المسیح بھی ایک ہی بار تمام لوگوں کے گُناہوں کو اُٹھالے جانے کے لیٔے قُربان ہُوئے۔ اَور دُوسری بار جَب وہ ظاہر ہوں گے تو گُناہوں کو دُور کرنے کے لیٔے نہیں بَلکہ اُنہیں نَجات دینے کے لیٔے تشریف لائیں گے جو اُن کا اِنتظار بڑی شِدّت سے کر رہے ہیں۔


اَپنے آپ کو خُدا کی مَحَبّت میں قائِم رکھو اَور اَبدی زندگی کے لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی رحمت کے مُنتظر رہو۔


اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔


بَلکہ خُوشی مناؤ کی تُم المسیح کے دُکھوں میں شریک ہو رہے ہو۔ تاکہ جَب اُن کا جلال ظاہر ہو، تو تُم اَور بھی نہایت خُوش و خُرّم ہو سکو۔


اَور اُس مُبارک اُمّید یعنی اَپنے عظیم خُدا اَور مُنجّی، یِسوعؔ المسیح کے جلال کے ظاہر ہونے کے مُنتظر رہیں،


چنانچہ ساری خِلقتؔ بڑی آرزُو کے ساتھ اِس اِنتظار میں ہے کہ خُدا اَپنے فرزندوں کو ظاہر کرے۔


”اُسی طرح اِبن آدمؔ کے ظاہر ہونے کے دِن بھی اَیسا ہی ہوگا۔


اَور جَب اعلیٰ گلّہ بان یعنی المسیح ظاہر ہوں گے تو تُم اَیسا جلالی سِہرا پاؤگے جو کبھی نہیں مُرجھائے گا۔


اِس لیٔے اَپنی عقل سے کام لو اَور ہوشیار رہ کر، مُکمّل سنجِیدگی سے زندگی گُزارو اَور اُس فضل پر پُوری اُمّید رکھو جو تُمہیں یِسوعؔ المسیح کے ظاہر ہونے کے وقت مِلنے والا ہے۔


مُستقبِل میں میرے لیٔے راستبازی کا وہ تاج رکھا ہُواہے، جو عادل اَور مُنصِف خُداوؔند مُجھے اَپنے دوبارہ آمد کے دِن عطا فرمائے گا۔ اَور نہ صِرف مُجھے بَلکہ اُن سَب کو بھی جو خُداوؔند کی آمد کے آرزُومند ہیں۔


اَور تُم مُصیبت اُٹھانے والوں کو، ہمارے ساتھ آرام دے گا۔ یہ اُس وقت ہوگا جَب خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے زورآور فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوں گے۔


اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ کے آسمان سے لَوٹنے کے مُنتظر رہو، جنہیں اُس نے مُردوں میں سے زندہ کیا اَورجو ہمیں آنے والے الٰہی غضب سے بَچاتے ہیں۔


اَور جَب المسیح جو ہماری زندگی ہیں، ظاہر ہوں گے، تو تُم بھی اُن کے ساتھ اُن کے جلال میں ظاہر کیٔے جاؤگے۔


اِس لیٔے جَب تک خُداوؔند واپس نہ آئیں، تُم وقت سے پہلے کسی بات کا فیصلہ نہ کرو۔ جو باتیں تاریکی میں پوشیدہ ہیں وہ اُنہیں رَوشنی میں لے آئیں گے اَور لوگوں کے دِلی منصُوبے ظاہر کر دیں گے۔ اُس وقت خُدا کی طرف سے ہر ایک کی تعریف کی جائے گی۔


اَور اُن خادِموں کی طرح بنو، جو اَپنے مالک کی شادی کی ضیافت سے لَوٹنے کا اِنتظار کر رہے ہوں تاکہ جَب وہ آئے اَور دروازہ کھٹکھٹائے تو فوراً اُس کے لیٔے دروازہ کھول دیں۔


”اُس وقت آسمان کی بادشاہی اُن دس کنواریوں کی مانِند ہوگی جو اَپنے مشعلیں لے کر دُلہا سے مُلاقات کرنے نکلیں۔


”اَے یَاہوِہ! مَیں آپ کی نَجات کی راہ دیکھتا ہُوں۔


میرا مالی بوجھ اُٹھانے کے سِوا تُم دُوسری جماعتوں سے کسی بھی بات میں کم نہ ٹھہرے، میں دراصل تُم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا؟ اگر یہ نااِنصافی ہے تو میں مُعافی چاہتا ہُوں۔


اَور صِرف وُہی نہیں بَلکہ ہم بھی جنہیں پاک رُوح کے پہلے پھل حاصل ہویٔے ہیں اَپنے باطِن میں کراہتے ہیں یعنی اُس وقت کا اِنتظار کر رہے ہیں جَب خُدا ہمیں اَپنے فرزند بنا کر ہمارے بَدن کو مخلصی بخشےگا۔


مگر ہم پاک رُوح کے وسیلہ سے ایمان سے راستباز ٹھہرائے جایٔیں گے اَور اِس کا ہم اُمّید سے اِنتظار کر رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات