Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 9:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تمام بنی اِسرائیل اُن نَسب ناموں کے مُطابق گِنا گیا جو بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں۔ یہُوداہؔ کے لوگ اَپنی دغابازی کے باعث گِرفتار ہُوئے اَور بابیل لے جائے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 तमाम इसराईल शाहाने-इसराईल की किताब के नसबनामों में दर्ज है। फिर यहूदाह के बाशिंदों को बेवफ़ाई के बाइस बाबल में जिलावतन कर दिया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 تمام اسرائیل شاہانِ اسرائیل کی کتاب کے نسب ناموں میں درج ہے۔ پھر یہوداہ کے باشندوں کو بےوفائی کے باعث بابل میں جلاوطن کر دیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 9:1
22 حوالہ جات  

اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔


چنانچہ خُدا ہی نے میرے دِل میں ڈالی یہ بات کہ میں اُمرا، اہلکاروں اَور عوام کے خاندانوں کے مُطابق شُمار کرنے کی غرض سے جمع کروں۔ اَور مُجھے اُن لوگوں کا شجرہ نَسب بھی مِل گیا جو ہم سے پہلے آئےتھے۔ اُس میں مَیں نے جو کچھ لِکھّا پایا وہ حسب ذیل ہے:


مُندرجہ ذیل جو تل مِلحؔ، تل حرشاؔ، کروب، ادّانؔ اَور اِمّیرؔ کے قصبوں سے آئےتھے یہ ثابت نہ کر سکے کہ اُن کے خاندان اِسرائیل کی نَسل کے ہیں:


اَور خُداوؔند نے شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کو خُدا کی بیت المُقدّس میں سے چند ظروف سمیت اُس کے حوالہ کر دیا۔ اِنہیں وہ کَسدیوں کے مُلک میں اَپنے مُلک شِنعاؔر کے بُت خانہ میں لے گیا اَور وہاں اُنہیں اَپنے معبُود کے خزانہ میں رکھ دیا۔


شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے شہر میں بچے ہُوئے لوگوں کو اَورجو اُس سے جا ملے تھے اُنہیں اَور باقی کے لوگوں کو جَلاوطن کرکے بابیل لے گیا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُن کے خِلاف اشُور کے بادشاہ کے سپہ سالاروں کو اُن پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا، جو منشّہ کو اسیر کرکے اَور اُس کی ناک میں کانٹا لگا کر کانسے کی زنجیروں کے اَور بِیڑیوں سے جکڑ کر بابیل لے گیٔے۔


اَور اولامؔ کے بیٹے زبردست سُورما اَور تیر اَنداز تھے اَور اُن کے بہت سے بیٹے اَور پوتے تھے جو کُل ڈیڑھ سَو تھے۔ یہ تمام بنی بِنیامین تھے۔


اَور یرُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی جنگیں اَور کیسے اُس نے حُکمرانی کی بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج ہیں۔


اَور نبوکدنضرؔ نے اَپنے ساتھ پُورے یروشلیمؔ کو یعنی تمام سرداروں اَور جنگجو مَردوں، تمام دستکاروں اَور کاریگروں کو جِن کا شُمار مِلا کر دس ہزار تھا اُنہیں اسیر کرکے لے گیا۔ چنانچہ مُلک میں صرف کنگالوں کے سِوا اَور کویٔی باقی نہ رہا۔


نبوکدنضرؔ یہُویاکینؔ کو اسیر کرکے بابیل لے گیا۔ وہ بادشاہ کی ماں، اُس کی بیویوں، اُس کے خواجہ سراؤں اَور مُلک کے اُمرا کو بھی یروشلیمؔ سے بابیل لے گیا۔


اَور شاہِ بابیل نے سات ہزار جنگجو مَردوں کو اَور ایک ہزار دستکاروں ہُنرمند کارکن اَور کاریگر کو بھی اسیر کرکے بابیل لے گیا۔


یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔


اَب لوگوں کے سردار یروشلیمؔ میں آباد ہو گئے اَور باقی لوگوں نے قُرعہ اَندازی کی تاکہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک مُقدّس شہر یروشلیمؔ میں رہے اَور باقی بچے نَو اَپنے شہروں میں رہیں۔


سُورما اَور جنگجو سپاہی، قاضی اَور نبی، ساحر اَور بُزرگ،


نِیگیوؔ علاقے کے شہروں کا اَب محاصرہ کر لیا گیا ہے، اَور اُنہیں اَب کوئی تمہارے حوالے نہیں کر سَکتا۔ تمام بنی یہُوداہؔ جَلاوطن ہو گئے، وہ مُکمّل طور پر غُلام ہوکر اسیری میں چلےگئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات