Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 5:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور بَیلعؔ بِن عزازؔ بِن شِمعؔ بِن یُوایلؔ۔ وہ عروعؔر سے لے کر نبوؔ اَور بَعل مِعُون تک کے علاقہ میں بسے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور بالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 और बाला बिन अज़ज़ बिन समा बिन योएल। रूबिन का क़बीला अरोईर से लेकर नबू और बाल-मऊन तक के इलाक़े में आबाद हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اور بالع بن عزز بن سمع بن یوایل۔ روبن کا قبیلہ عروعیر سے لے کر نبو اور بعل معون تک کے علاقے میں آباد ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 5:8
10 حوالہ جات  

یُوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں: اُس کا بیٹا شمعیاہؔ اَور اُس کا بیٹا گوگ، اَور اُس کا بیٹا شِمعیؔ،


اَور نبوؔ اَور بَعل مِعُون (یہ نام تبدیل کئے گیٔے) اَور سِبماہؔ بھی تعمیر کئے۔ اُنہُوں نے اَپنے تعمیر کَردہ نئے شہروں کے دُوسرے نام رکھے۔


بنی گادؔ نے دیبونؔ، عطاروتؔ، عروعؔر،


اِس لیٔے میں مُوآب کی راہوں کو، اُس کی سرحد کے شہروں بیت یسیموتؔ، بَعل مِعُون اَور قِریتائم سے شروع کرتے ہُوئے جو اُس مُلک کی شان ہیں کھول دُوں گا۔


عروعؔر کے شہر ویران ہوں گے اَور وہ گلّوں کے بیٹھنے کی جگہ بنیں گے، جہاں اُنہیں کویٔی ڈرانے والا نہ ہوگا۔


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون،


اِس کے بعد مَوشہ مُوآب کے میدانوں سے کوہِ نبوؔ کے اُوپر پِسگہؔ کی چوٹی پرجو یریحوؔ کے مقابل ہے چڑھ گیٔے۔ وہاں یَاہوِہ نے اُسے گِلعادؔ سے دانؔ تک کا سارا مُلک،


”تُم اِس کوہِ عباریمؔ پر چڑھ کر نبوؔ کی چوٹی پر جاؤ جو مُلک مُوآب میں یریحوؔ کے مقابل ہے اَور کنعانؔ کے مُلک کو دیکھ لے، جسے میں بنی اِسرائیل کو اُن کی مِیراث کے طور پر دے رہا ہُوں۔


امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔ جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات