Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 4:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 وہ مَرد جِن کے نام مُندرجہ ذیل فہرست میں دئیے گیٔے ہیں وہ شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے ایّام میں آئے اَور اُنہُوں نے بنی حامؔ کی قِیام گاہوں پر حملہ کیا اَور معُونیم کو بھی جو وہاں تھے قتل کر دیا اَور اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دیا۔ اَب اُن کا نام و نِشان تک باقی نہیں۔ تَب وہ اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ وہاں اُن کے گلّوں کے لیٔے چراگاہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُوداؔہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 लेकिन हिज़क़ियाह बादशाह के ऐयाम में शमौन के मज़कूरा सरपरस्तों ने वहाँ के रहनेवाले हामियों और मऊनियों पर हमला किया और उनके तंबुओं को तबाह करके सबको मार दिया। एक भी न बचा। फिर वह ख़ुद वहाँ आबाद हुए। अब उनके रेवड़ों के लिए काफ़ी चरागाहें थीं। आज तक वह इसी इलाक़े में रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 لیکن حِزقیاہ بادشاہ کے ایام میں شمعون کے مذکورہ سرپرستوں نے وہاں کے رہنے والے حامیوں اور معونیوں پر حملہ کیا اور اُن کے تنبوؤں کو تباہ کر کے سب کو مار دیا۔ ایک بھی نہ بچا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اب اُن کے ریوڑوں کے لئے کافی چراگاہیں تھیں۔ آج تک وہ اِسی علاقے میں رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 4:41
13 حوالہ جات  

خُدا نے آدمؔ کو بنایا اَور اُس ایک سے لوگوں کی ہر قوم کو پیدا کیا تاکہ تمام روئے زمین آباد ہو؛ خُدا نے اُن کی زندگی کے ایّام مُقرّر کیٔے اَور سکونت کے لیٔے حدّوں کو تعیُّن کیا۔


چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے اِدُوم کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے، اَور تیمانؔ کے باشِندوں کے خِلاف اُس کا اِرادہ کیا ہے؟ گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛ اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دے گا۔


صیدونیوں، عمالیقیوں اَور معونیوں نے تُم پر ظُلم ڈھائے اَور تُم نے اِمداد کے لیٔے مُجھ سے فریاد کی، تَب کیا مَیں نے تُمہیں اُن کے ہاتھ سے رِہائی نہیں بخشی؟


اَور اِن قصبوں کے اِردگرد کے دیہات تھے جو بَعل تک پھیلے ہُوئے تھے۔ یہ لوگ اِن ہی مقامات پر بسے ہُوئے تھے۔ اَور وہ اَپنے نَسب نامے تحریری دستاویز کی صورت میں محفوظ رکھتے تھے جِن میں یہ نام مرقوم ہیں:


اَور بہت سے آدمیوں کو قتل کر دیا کیونکہ وہ جنگ یَاہوِہ کی تھی۔ اَور وہ جَلاوطنی کے وقت تک اُس مُلک پر قابض رہے۔


اِس کے بعد اَیسا ہُوا کہ مُوآبی، عمُّونی اَور معونی، فَوج نے مِل کر یہوشافاطؔ سے جنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔


اَور خُدا نے فلسطینیوں کے خِلاف اَور عربوں کے خِلاف جو گُر بَعل اَور معُونیم میں رہتے تھے عُزّیاہؔ کی مدد کی۔


آحازؔ بِن یُوتامؔ، حِزقیاہؔ بِن آحازؔ، منشّہ بِن حِزقیاہؔ،


اَور اُنہُوں نے اُن کے گلّہ بانوں کے ڈیروں پر بھی حملہ کیا اَور اِن سے فَوج نے کثرت سے بھیڑ بکریاں اَور اُونٹ لے کر یروشلیمؔ لَوٹ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات