Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 3:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یہُویقیمؔ کے جانشین: یہُویاکینؔ یا یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ، اَور صِدقیاہؔ بِن یہُویاکینؔ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور بنی یہُویقِیم۔ اُس کا بیٹا یکونیاؔہ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 यहूयक़ीम यहूयाकीन का और यहूयाकीन सिदक़ियाह का बाप था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یہویقیم یہویاکین کا اور یہویاکین صِدقیاہ کا باپ تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 3:16
12 حوالہ جات  

یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جاتے وقت یُوشیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہُوئے۔


اَور یہُویقیمؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کا بیٹا یہُویاکینؔ اُس کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


”میری جان کی قَسم،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَے شاہِ یہُودیؔہ، یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ اگر تُم میرے داہنے ہاتھ کی اِختیار کی انگُوٹھی بھی ہوتا، تَو بھی میں تُمہیں اُتار کر پھینک دیتا۔


اُس شاہِ بابیل نے یہُویاکینؔ کے چچا متّنیاہؔ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنا دیا اَور اُس کا نام بدل کر صِدقیاہؔ رکھ دیا۔


یہُویاکینؔ اٹھّارہ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین ماہ حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نحُشتاؔ تھا جو یروشلیمؔ کے باشِندے الناتھانؔ کی بیٹی تھی۔


کیا یہ شخص یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ حقیر اَور ٹوٹا ہُوا برتن ہے، کیا وہ ایک محض نکمّا برتن ہے؟ پھر وہ اَور اُس کے فرزند کیوں، ایک اَیسے مُلک میں پھینک دئیے جایٔیں گے، جِس سے وہ ناواقِف تھے؟


یہُویاکینؔ اٹھّارہ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین مہینے اَور دس دِن حُکمرانی کی۔ اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔


یُوشیاہؔ کے بیٹے: پہلوٹھا یوحانانؔ، دُوسرا یہُویقیمؔ، تیسرا صِدقیاہؔ، اَور چوتھا شلُّومؔ۔


شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کی جَلاوطنی کے سینتیسویں سال کے بارہویں مہینے کے ستّائیسویں دِن، جَب شاہِ بابیل اوِیل مرُودکؔ بادشاہ بنا تو اُس نے اَپنے پہلے سال میں شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کو قَید سے رہا کر دیا۔


یکونیاہؔ جو اسیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں: شیالتی ایل بِن یہُویاکینؔ


شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کو یہُودیؔہ کا بادشاہ مُقرّر کیا جو کونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کی جگہ بادشاہت کرنے لگا۔


اَور یَاہوِہ اُن کے آباؤاَجداد کے خُدا نے بار بار اُن کے پاس اَپنے پیغمبروں کے ذریعہ اَپنا پیغام بھیجا کیونکہ اُسے اَپنے لوگوں اَور اَپنی قِیام گاہ پر ترس آتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات