Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 24:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو اَپنے باپ کے سامنے ہی مَر گیٔے اَور اُن کی اَولاد نہ تھی۔ لہٰذا الیعزرؔ اَور اِتمارؔ نے کہانت کے فرائض اَنجام دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور ندب اور ابِیہُو اپنے باپ سے پہلے مَر گئے اور اُن کے اَولاد نہ تھی سو الِیعزر اور اِتمر نے کہانت کا کام کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 नदब और अबीहू अपने बाप से पहले मर गए, और उनके बेटे नहीं थे। इलियज़र और इतमर इमाम बन गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پہلے مر گئے، اور اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ اِلی عزر اور اِتمر امام بن گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 24:2
11 حوالہ جات  

لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔


لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو تو اُس وقت مَر گیٔے جَب اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں ناجائز آگ کا نذرانہ چڑھایا۔)


البتّہ نادابؔ اَور اَبِیہُو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی وقت مَر گیٔے تھے جَب اُنہُوں نے سِینؔائی کے بیابان میں اُن کے حُضُور ناجائز آگ کے ساتھ نذر گذرانی تھی۔ اُن کے کویٔی اَولاد نہ تھی اِس لیٔے صِرف الیعزرؔ اَور اِتمارؔ ہی اَپنے باپ اَہرونؔ کی زندگی میں کاہِنؔ کی خدمت اَنجام دیتے تھے۔


لیکن مذبح سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی اَور پردہ کے اَندر کی کہانت کی خدمات صِرف تُم اَور تمہارے بیٹے ہی اَنجام دیں۔ کہانت کی خدمت کا شرف میں تُمہیں بخشتا ہُوں۔ اگر کویٔی اَور پاک مَقدِس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے مار ڈالا جائے۔“


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


اَور اُن کے سَروں پر عمامے رکھنا۔ اَور پھر اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو کمرکاپٹکہ باندھنا اَور دستور کی رو سے کہانت ہمیشہ تک اُن کی ہے۔ ”اِس طرح تُم اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو بطور کاہِنؔ مخصُوص کرنا۔


پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کے وہ ستّر رہنما اُوپر گیٔے۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”تُم اَور تمہارے ساتھ اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کی نَسل کے ستّر رہنما اُوپر یَاہوِہ کے پاس آئیں اَور تُم دُور ہی سے سَجدہ کرنا۔


اَور اَہرونؔ نے الیسبعؔ سے شادی کی جو عَمّیندابؔ کی بیٹی اَور نحشونؔ کی بہن تھی جِس سے اُس کے بیٹے نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پیدا ہویٔے۔


اَہرونؔ کے بیٹوں کے نام نادابؔ جو پہلوٹھا تھا اَبِیہُو الیعزرؔ اَور اِتمارؔ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات