Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 22:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور داویؔد نے مُلک اِسرائیل میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرنے کا حُکم دیا اَور اُن میں جتنے سنگ تراش تھے داویؔد نے اُنہیں خُدا کے گھر کی تعمیر کے لیٔے پتّھر تراشنے کے کام پر مُقرّر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور داؤُد نے حُکم دِیا کہ اُن پردیسِیوں کو جو اِسرائیلؔ کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مُقرّر کِئے کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لِئے پتّھر کاٹ کر گھڑیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 चुनाँचे उसने इसराईल में रहनेवाले परदेसियों को बुलाकर उन्हें अल्लाह के घर के लिए दरकार तराशे हुए पत्थर तैयार करने की ज़िम्मादारी दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 چنانچہ اُس نے اسرائیل میں رہنے والے پردیسیوں کو بُلا کر اُنہیں اللہ کے گھر کے لئے درکار تراشے ہوئے پتھر تیار کرنے کی ذمہ داری دی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 22:2
16 حوالہ جات  

اَور شُلومونؔ نے اِسرائیل میں رہنے والے تمام پردیسیوں کی مردُم شماری کی جَیسا کہ اُس کے باپ داویؔد نے کی تھی اَور وہ ایک لاکھ ترپن ہزار چھ سَو پایٔے گیٔے۔


یاد کرو تُم اُس وقت بغیر المسیح کے، اِسرائیلی قوم کی شہریت سے خارج اَور وعدہ کے عہد سے ناواقِف، اَور نااُمّیدی کی حالت میں دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔


پھر اُنہُوں نے مِعماروں اَور بڑھئیوں کو نقدی دی اَور صیدونی اَور صُورؔ کے لوگوں کو کھانے پینے کی اَشیا اَور تیل دیا تاکہ وہ لبانونؔ سے دیودار کے لٹھّے سمُندر کے راستے یافؔا تک لائیں جَیسا کہ خورشؔ شاہِ فارسؔ کی طرف سے اُن کو اِجازت دی گئی تھی۔


اَور شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے اَپنے قاصِدوں کے ہمراہ دیودار کی لکڑی، مِعمار اَور بڑھئی داویؔد کے پاس بھیجے تاکہ وہ اُن کے لیٔے محل بنائیں۔


یعنی بڑھئیوں، مِعماروں اَور سنگ تراشوں کو ادائیگی کریں اَور اَیسا بندوبست کرنا کہ وہ بیت المُقدّس کی مرمّت کرنے کے لیٔے لکڑی اَور تراشا ہُوا پتّھر خرید لیں۔


یہ تعمیراتی نِگران مِعماروں اَور سنگ تراشوں کی مزدُوری، لکڑی اَور تراشے ہُوئے پتّھروں کا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی مرمّت اَور بحالی کے لیٔے دیگر اخراجات کے لیٔے ضروُری سامان کو خریدتے اَور اُن کی قیمت اَدا کرتے تھے۔


بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کے لیٔے پتّھروں کے صِرف وُہی ٹکڑے اِستعمال کئے گیٔے جو کھدان سے نکالتے وقت تراشے گیٔے تھے۔ اَور جَب وہ بیت المُقدّس تعمیر کیا جا رہاتھا تو وہاں ہتھوڑے، چھینی یا لوہے کے کسی اوزار کی آواز سُنایٔی نہ دی۔


اَور شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے قاصِدوں کو دیودار کی لکڑی، بڑھئی اَور مِعمار دے کر داویؔد کے پاس بھیجا اَور اُنہُوں نے داویؔد کے لیٔے ایک محل بنایا۔


اَور داویؔد بادشاہ نے ساری جماعت سے فرمایا، ”خُدا نے فقط میرے بیٹے شُلومونؔ کو مُنتخب کیا ہے اَور وہ ابھی لڑکا ہے اَور ناتجربہ کار ہے۔ یہ کام بڑا ہے کیونکہ یہ شاندار عمارت اِنسان کے لیٔے نہیں بَلکہ یَاہوِہ خُدا کے لیٔے ہے۔


اَور جِتنی لکڑی آپ کو درکار ہے ہم لبانونؔ سے کاٹیں گے اَور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندری راستے سے آپ کے پاس یافؔا پہُنچائیں گے۔ پھر آپ اُنہیں وہاں سے یروشلیمؔ لے جا سکتے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات