Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 15:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور داویؔد نے سارے اِسرائیل کو یروشلیمؔ میں جمع کیا تاکہ یَاہوِہ کے صندُوق کو اُس جگہ لے آئیں جو اُنہُوں نے اُس کے لیٔے تیّار کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور داؤُد نے سارے اِسرائیلؔ کو یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ خُداوند کے صندُوق کو اُس جگہ جو اُس نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی لے آئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसके बाद दाऊद ने तमाम इसराईल को यरूशलम बुलाया ताकि वह मिलकर रब का संदूक़ उस जगह ले जाएँ जो उसने उसके लिए तैयार कर रखी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس کے بعد داؤد نے تمام اسرائیل کو یروشلم بُلایا تاکہ وہ مل کر رب کا صندوق اُس جگہ لے جائیں جو اُس نے اُس کے لئے تیار کر رکھی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 15:3
13 حوالہ جات  

تَب داویؔد نے مِصر کے دریا شیحُورؔ سے لے کر لیبو حماتؔ تک تمام اِسرائیلیوں کو جمع کیا تاکہ خُدا کے عہد کے صندُوق کو قِریت یعریمؔ سے لے آئیں۔


اِس کے بعد بادشاہ شُلومونؔ نے صِیّونؔ سے یعنی داویؔد کے شہر سے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو لانے کے لیٔے بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگوں اَور قبیلوں کے سَب سردار اَور بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کو یروشلیمؔ میں اَپنے پاس جمع کیا۔


جَب داویؔد، شہر داویؔد میں اَپنے لیٔے عمارتیں بنا چُکے تو اُس کے بعد اُنہُوں نے معبُود کے صندُوق کے لیٔے ایک جگہ تیّار کی اَور وہاں خیمہ کھڑا کیا۔


اَور جَب داویؔد بادشاہ کو بتایا گیا، ”خُدا کے صندُوق کی وجہ سے یَاہوِہ نے عوبیدؔ اِدُوم کے گھرانے کو اَور اُس کی ہر چیز کو برکت بخشی ہے تو داویؔد گیا۔“ اَور خُدا کے صندُوق کو عوبیدؔ اِدُوم کے گھر سے داویؔد کے شہر میں خُوشی خُوشی لے آئے۔


اَور اُن سے فرمایا، ”تُم لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو؛ تُمہیں اَور تمہارے ہم خدمت لیوی ساتھیوں کو اَپنے آپ کو پاک کرناہے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ لانا ہے جو مَیں نے اُن کے لیٔے تیّار کی ہے۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ کے صندُوق کو لاکر اُس کی جگہ پر خیمہ میں رکھ دیا جو داویؔد نے اُس کے لیٔے کھڑا کیا تھا۔ اَور داویؔد نے یَاہوِہ کے آگے سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھائیں۔


اُنہُوں نے شہادت کی تختیوں کو لے کر صندُوق میں رکھ دیا اَور بَلّیوں کو صندُوق میں لگا دیا اَور کفّارے کے سرپوش کو اُس کے اُوپر ٹِکا دیا۔


پھر وہ ساری چیزیں خیمہ اِجتماع کے سامنے لے آئے، جِن کا مَوشہ نے حُکم دیا تھا، اَور ساری جماعت نزدیک آکر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑی ہو گئی۔


اَور تَب داویؔد نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا، ”اگر تُمہیں یہ اَچھّا لگے اَور اگر یہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم دُور دُور تک ہر طرف اِسرائیل کے تمام قصبوں میں اَپنے باقی بھائیوں اَور نواحی دار علاقوں میں اُن کے ساتھ رہنے والے کاہِنوں اَور لیویوں کو بھی کہلا بھیجیں کہ وہ آئیں اَور ہمارے ساتھ شامل ہو جایٔیں۔


تَب وہ خُدا کا صندُوق لے آئے اَور اُسے اُس خیمہ میں جو داویؔد نے اُس کے لیٔے کھڑا کیا تھا رکھ دیا اَور سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں خُدا کے حُضُور گذرانی۔


اَور شُلومونؔ نے تمام اِسرائیل یعنی ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سالاروں، قاضیوں اَور تمام اِسرائیل کے سربراہوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کیں۔


لیکن خُدا کے صندُوق کو داویؔد قِریت یعریمؔ سے اُس مقام میں اُٹھا لائے تھے جو اُنہُوں نے صندُوق کے لئے تیّار کیا تھا کیونکہ داویؔد نے اُس کے لئے یروشلیمؔ میں ایک خیمہ کھڑا کیا تھا۔


تَب شُلومونؔ نے یروشلیمؔ میں بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگوں اَور قبیلوں کے سَب سردار اَور بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو طلب کیا تاکہ وہ یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو داویؔد کے شہر صِیّونؔ سے لے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات