Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 15:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب داویؔد نے کہا، ”لیویوں کے سِوا اَور کویٔی خُدا کے صندُوق کو ہاتھ نہ لگائے کیونکہ خُدا نے اُن کو ہی چُناہے کہ وہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھایا کریں اَور ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دیتے رہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تب داؤُد نے کہا کہ لاوِیوں کے سِوا اَور کِسی کو خُدا کے صندُوق کو اُٹھانا نہیں چاہئے کیونکہ خُداوند نے اُن ہی کو چُنا ہے کہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھائیں اور ہمیشہ اُس کی خِدمت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 फिर उसने हुक्म दिया, “सिवाए लावियों के किसी को भी अल्लाह का संदूक़ उठाने की इजाज़त नहीं। क्योंकि रब ने इन्हीं को रब का संदूक़ उठाने और हमेशा के लिए उस की ख़िदमत करने के लिए चुन लिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 پھر اُس نے حکم دیا، ”سوائے لاویوں کے کسی کو بھی اللہ کا صندوق اُٹھانے کی اجازت نہیں۔ کیونکہ رب نے اِن ہی کو رب کا صندوق اُٹھانے اور ہمیشہ کے لئے اُس کی خدمت کرنے کے لئے چن لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 15:2
17 حوالہ جات  

اُس وقت یَاہوِہ نے لیویوں کے قبیلہ کو الگ کر لیا تاکہ وہ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کریں اَور یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کریں اَور یَاہوِہ کے نام سے برکت دیا کریں جَیسا کہ وہ آج تک کرتے آ رہے ہیں۔


چنانچہ مَوشہ نے اِس آئین کو لِکھ کر اُسے کاہِنوں کو جو بنی لیوی تھے اَورجو یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کرتے تھے اَور اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کے سُپرد کر دیا۔


چنانچہ یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے کاہِنوں کو بُلاکر اُن سے کہا، ”یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُٹھالو اَور سات کاہِنؔ اُس کے آگے آگے نرسنگے لیٔے ہُوئے چلیں۔“


لوگوں کو حُکم دیا: ”جَب تُم لیوی کاہِنوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے دیکھو تو تُم اَپنی جگہ سے کوچ کرکے اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگنا۔


اَور مَیں اُن میں سے چند لوگوں کو کاہِنؔ اَور لیوی ہونے کے لیٔے بھی چُن لُوں گا۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


اَور بادشاہ نے اُن تمام لیویوں کو جو تمام بنی اِسرائیل کو تعلیم دینے کے لئے مُقرّر اَور مخصُوص کئےگئے تھے یہ حُکم دیا: ”پاک صندُوق کو اُس بیت المُقدّس میں رکھ دو جسے شاہِ اِسرائیل شُلومونؔ بِن داویؔد نے تعمیر کروایا تھا۔ آئندہ تُمہیں اِسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاکر اِدھر اُدھر لے جانے کی ضروُرت نہ ہوگی۔ اَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اُن کی اُمّت بنی اِسرائیل کی خدمت میں لگ جاؤ۔


لیکن مَوشہ نے بنی قُہات کو کچھ نہ دیا کیونکہ وہ مُقدّس چیزوں کو اَپنے کندھوں پر اُٹھانے کے ذمّہ دار تھے۔


جَب یَاہوِہ کے صندُوق کو اُٹھاکر لے جانے والے چھ قدم چل چُکے تو داویؔد نے ایک بَیل اَور ایک فربہ بچھڑا قُربان کیا۔


اَور وہ بَلّیاں صندُوق کے اطراف کے کڑوں میں ڈالنا کہ اُن کے سہارے صندُوق کو اُٹھایا جائے۔


”لیوی کے قبیلہ کو لاکر اَہرونؔ کاہِنؔ کے سامنے حاضِر کر تاکہ وہ اُس کی مدد کریں۔


تُم لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے سُپرد کر دو۔ بنی اِسرائیل میں سے یہی لوگ اُن کی مدد کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات