Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور ہم اَپنے خُدا کے عہد کے صندُوق کو پھر سے اَپنے پاس لے آئیں کیونکہ شاؤل کے دَورِ حُکومت میں ہم نے اُس کی پروا نہ کی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور ہم اپنے خُدا کا صندُوق پِھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم ساؤُل کے ایّام میں اُس کے طالِب نہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर हम अपने ख़ुदा के अहद का संदूक़ दुबारा अपने पास वापस लाएँ, क्योंकि साऊल के दौरे-हुकूमत में हम उस की फ़िकर नहीं करते थे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر ہم اپنے خدا کے عہد کا صندوق دوبارہ اپنے پاس واپس لائیں، کیونکہ ساؤل کے دورِ حکومت میں ہم اُس کی فکر نہیں کرتے تھے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 13:3
11 حوالہ جات  

تو داویؔد نے یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ سے سوال کیا، ”کیا میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے لیٔے جاؤں؟“ اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، فلسطینیوں پر حملہ کرو اَور قعیلہؔ کو بچاؤ۔“


کیا اُس دِن پہلا موقع تھا کہ مَیں نے خُدا سے اُس کے لیٔے سوال کیا؟ ہرگز نہیں! لہٰذا بادشاہ اَپنے خادِم پر یا اُس کے باپ کے گھرانے میں سے کسی پر اِلزام نہ لگائیں کیونکہ آپ کا خادِم اِس سارے مُعاملہ کے متعلّق کچھ بھی نہیں جانتا۔“


اَور احِیملکؔ نے اُس کے لیٔے یَاہوِہ سے دریافت کیا اَور اُسے توشہ سفر اَور گولیتؔ فلسطینی کی تلوار بھی دی۔“


پھر شاؤل نے کہا، ”آؤ رات کے وقت فلسطینیوں کا تعاقب کریں اَور پَو پھٹنے تک اُنہیں لُوٹیں اَور اُن میں سے ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑیں۔“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”تُم جو کچھ بہتر سمجھتے ہو وُہی کرو۔“ لیکن کاہِنؔ نے کہا، ”آؤ ہم یہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں جمع ہُوں۔“


اَور شاؤل نے اخیاہؔ سے کہا، ”خُدا کا صندُوق یہاں لے آؤ۔“ (کیونکہ اُس وقت یہ اِسرائیلیوں کے پاس تھا)۔


ہم نے اِفراتہؔ میں اُس کی خبر سُنی، اَور یعؔار کے کھیتوں میں اُسے پا لیا:


اَور تَب داویؔد نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا، ”اگر تُمہیں یہ اَچھّا لگے اَور اگر یہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم دُور دُور تک ہر طرف اِسرائیل کے تمام قصبوں میں اَپنے باقی بھائیوں اَور نواحی دار علاقوں میں اُن کے ساتھ رہنے والے کاہِنوں اَور لیویوں کو بھی کہلا بھیجیں کہ وہ آئیں اَور ہمارے ساتھ شامل ہو جایٔیں۔


تمام جماعت اَیسا کرنے پر رضامند ہو گئی کیونکہ سَب لوگوں کو یہ تجویز اَچھّی مَعلُوم ہُوئی۔


کیونکہ جَب تُم لیویوں نے پہلی بار اُسے نہ اُٹھایا تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کا قہر ہمارے خِلاف یَکایک بھڑک اُٹھا کیونکہ ہم نے اُن سے یہ نہ پُوچھا تھا کہ مُقرّرہ طریقہ کے مُطابق ہمیں یہ کام کس طرح اَنجام دینا چاہئے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات