۱-تواریخ 13:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 داویؔد نے اَپنے تمام سرداروں سے جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کی قیادت کر رہے تھے صلاح مشورہ کیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 اور داؤُد نے اُن سرداروں سے جو ہزار ہزار اور سَو سَو پر تھے یعنی ہر ایک سر لشکر سے صلاح لی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 दाऊद ने तमाम अफ़सरों से मशवरा किया। उनमें हज़ार हज़ार और सौ सौ फ़ौजियों पर मुक़र्रर अफ़सर शामिल थे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 داؤد نے تمام افسروں سے مشورہ کیا۔ اُن میں ہزار ہزار اور سَو سَو فوجیوں پر مقرر افسر شامل تھے۔ باب دیکھیں |
اَور اُن کے وہ قریبی لوگ جو یِسَّکاؔر، زبُولُون اَور نفتالی کے علاقوں سے تھے وہ بھی گدھوں، اُونٹوں، خچّروں اَور بَیلوں پر اشیائے خُوردنی لاد کر لایٔے جو روٹیوں، مَیدہ سے بنے پکوان، اَنجیر کی ٹکیوں، کشمش کی ٹکیوں، مَے اَور تیل پر مُشتمل تھیں اَور مویشیوں اَور بھیڑوں کی کثیر تعداد اُن کے ساتھ تھی۔ اِس لیٔے کہ اِسرائیل میں جَشن منایا جا رہاتھا۔
اَور تَب داویؔد نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا، ”اگر تُمہیں یہ اَچھّا لگے اَور اگر یہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم دُور دُور تک ہر طرف اِسرائیل کے تمام قصبوں میں اَپنے باقی بھائیوں اَور نواحی دار علاقوں میں اُن کے ساتھ رہنے والے کاہِنوں اَور لیویوں کو بھی کہلا بھیجیں کہ وہ آئیں اَور ہمارے ساتھ شامل ہو جایٔیں۔