Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 11:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پس اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے، بادشاہ نے اُن کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا، اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا جَیسا کہ یَاہوِہ نے شموایلؔ کی مَعرفت وعدہ کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 غرض اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ حبرُوؔن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُد نے حبرُوؔن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُد کو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब इसराईल के तमाम बुज़ुर्ग हबरून पहुँचे तो दाऊद बादशाह ने रब के हुज़ूर उनके साथ अहद बाँधा, और उन्होंने उसे मसह करके इसराईल का बादशाह बना दिया। यों रब का समुएल की मारिफ़त किया हुआ वादा पूरा हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب اسرائیل کے تمام بزرگ حبرون پہنچے تو داؤد بادشاہ نے رب کے حضور اُن کے ساتھ عہد باندھا، اور اُنہوں نے اُسے مسح کر کے اسرائیل کا بادشاہ بنا دیا۔ یوں رب کا سموایل کی معرفت کیا ہوا وعدہ پورا ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 11:3
15 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”چونکہ مَیں نے شاؤل کو بطور اِسرائیل کے بادشاہ کے ردّ کر دیا ہے، تُو کب تک اُس کے لیٔے افسوس کرتا رہے گا؟ تُو اَپنے سینگ میں تیل بھر اَور اَپنی راہ لے۔ مَیں تُجھے بیت لحمؔ کے یِشائی کے پاس بھیج رہا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ ہونے کے لیٔے چُن لیا ہے۔“


جَب اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے اُن کے ساتھ حِبرونؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔


تَب بنی یہُوداہؔ کے لوگ آئے اَور وہاں اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے یہُوداہؔ کے قبیلہ کا بادشاہ بنا دیا۔ جَب داویؔد کو بتایا گیا کہ یہ یبیسؔ گِلعادؔ کے لوگ تھے جنہوں نے شاؤل کو دفن کیا تھا


اَور یِشائی کو قُربانی کی دعوت دینا۔ پھر مَیں تُجھے بتاؤں گا کہ تُجھے کیا کرناہے اَور اُسی کو جِس کی طرف میں اِشارہ کروں میرے لیٔے مَسح کرنا۔“


تو ساری جماعت نے خُدا کے بیت المُقدّس میں بادشاہ کے ساتھ ایک عہد کیا۔ کاہِنؔ یہویادعؔ نے اُن سے کہا، جَیسا یَاہوِہ نے داویؔد کی نَسل کی نِسبت وعدہ کیا ہے، ”بادشاہ کا یہ بیٹا حُکمرانی کرےگا۔


اَور یُوشیاہؔ کے مُلازم اُس کی لاش کو ایک رتھ میں مگِدّوؔ سے یروشلیمؔ لے گیٔے اَور اُسے اُس کی اَپنی ہی قبر میں دفن کر دیا اَور مُلک کے لوگوں نے یُوشیاہؔ کے بیٹے یہُوآحازؔ کو لے کر مَسح کیا اَور اُسے اُس کے باپ کی جگہ بادشاہ مُقرّر کر دیا۔


اَور یہویادعؔ نے اِس موقع پر یَاہوِہ اَور بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان یہ عہد باندھا کی وہ صِرف یَاہوِہ کے لوگ ہوں گے۔ اَور یہویادعؔ نے بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان بھی ایک عہد قائِم کرایا۔


یَاہوِہ نے وُہی کیا ہے جِس کی اُنہُوں نے میری مَعرفت پیشین گوئی کی تھی۔ یَاہوِہ نے بادشاہی تیرے ہاتھوں سے چھین لی ہے اَور تیرے پڑوسی داویؔد کو دے دی ہے۔


اَور اُن دونوں نے یَاہوِہ کے آگے عہدوپیمان کیا۔ پھر یُوناتانؔ اَپنے گھر چلا گیا لیکن داویؔد حورِشؔ میں ہی رہے۔


شموایلؔ نے اُن سے کہا، ”یَاہوِہ نے اِسرائیل کی بادشاہی تُجھ سے آج ہی چاک کرکے چھین لی اَور تیرے ایک پڑوسی کو جو تُجھ سے بہتر ہے دے دی ہے۔


لہٰذا تمام لوگ گِلگالؔ کو گیٔے اَور وہاں یَاہوِہ کی حُضُوری میں اُنہُوں نے شاؤل کے مُستقِل طور پر بادشاہ بنائے جانے کا اعلان کیا۔ پھر اُنہُوں نے وہاں یَاہوِہ کے آگے سلامتی کی نذر کی قُربانی گزرانی اَور شاؤل اَور تمام بنی اِسرائیلیوں نے بڑا جَشن منایا۔


لہٰذا یِفتاحؔ گِلعادؔ کے بُزرگوں کے ساتھ گیا اَور لوگوں نے اُسے اَپنا حاکم اَور سردار بنایا اَور اُس نے مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے سامنے اَپنے عہدوپیمان دہرائے۔


اُنہُوں نے حِبرونؔ میں یہُوداہؔ پر سات سال چھ مہینے اَور یروشلیمؔ میں تمام اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر تینتیس سال حُکمرانی کی۔


اَور داویؔد کے لشکروں کے جنگجو سُورما یہ تھے جنہوں نے اُن کی حُکومت کی حمایت کی اَور سارے اِسرائیل کے ساتھ مِل کر اُنہیں بادشاہ بنایا تھا جَیسا کہ یَاہوِہ کا اِسرائیل سے وعدہ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات