Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 11:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کچھ عرصہ پہلے جَب شاؤل بادشاہ تھا اُس وقت بھی اِسرائیل کی فَوجوں کی کمان تمہارے ہاتھ میں تھی اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں فرمایا، ’تُم میری قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کروگے اَور تُم اُن کے حُکمران بَن جاؤگے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرائیلؔ کا سردار ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 माज़ी में भी जब साऊल बादशाह था तो आप ही फ़ौजी मुहिमों में इसराईल की क़ियादत करते रहे। और रब आपके ख़ुदा ने आपसे वादा भी किया है कि तू मेरी क़ौम इसराईल का चरवाहा बनकर उस पर हुकूमत करेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ماضی میں بھی جب ساؤل بادشاہ تھا تو آپ ہی فوجی مہموں میں اسرائیل کی قیادت کرتے رہے۔ اور رب آپ کے خدا نے آپ سے وعدہ بھی کیا ہے کہ تُو میری قوم اسرائیل کا چرواہا بن کر اُس پر حکومت کرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 11:2
16 حوالہ جات  

کچھ عرصہ پہلے جَب شاؤل ہمارا بادشاہ تھا تو تُم ہی تو تھے جو اِسرائیلیوں کی فَوجی مہموں میں اُن کی قیادت کیا کرتے تھے۔ اَور یَاہوِہ نے تُمہیں فرمایا، ’تُم میری قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کروگے اَور تُم اُن کے حُکمران بَن جاؤگے۔‘ “


جَب وہ اَپنی ساری بھیڑوں کو باہر نکال چُکتا ہے تو اُن کے آگے آگے چلتا ہے اَور اُس کی بھیڑیں اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتی ہیں، اِس لیٔے کہ وہ اُس کی آواز پہچانتی ہیں۔


وہ اُنہیں بھیڑوں کی گلّہ بانی کرنے سے ہٹا لائے تاکہ وہ اُن کی قوم یعقوب، اَور اُن کی مِیراث اِسرائیل کی گلّہ بانی کریں۔


جہاں کہیں مَیں تمام بنی اِسرائیل کے ساتھ گیا کیا مَیں نے اُن کے اُن حُکمرانوں میں سے جِن کو مَیں نے اَپنی قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کرنے کا حُکم دیا تھا مَیں نے اُن میں سے کسی سے بھی کبھی کہا، ”تُم نے میرے لیٔے دیودار کی لکڑی کا گھر کیوں نہیں بنایا؟“ ‘


” ’لیکن اَے بیت لحمؔ، تُو جو یہُوداہؔ کے علاقہ میں ہے، تُو یہُوداہؔ کے حاکموں میں ہرگز کمترین نہیں؛ کیونکہ تُجھ میں سے ایک اَیسا حاکم برپا ہوگا جو میری اُمّت اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرےگا۔‘“


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔


دیکھو، مَیں نے اُسے قوموں کے لیٔے گواہ، اَور اُمّتوں کے لیٔے حاکم اَور رہنما مُقرّر کیا ہے۔


وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛ وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛ اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔


جا کر، یرُبعامؔ کو اِطّلاع کردینا کہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’مَیں نے تُمہیں عام لوگوں میں سے لے کر سرفرازی بخشی اَور اَپنی قوم بنی اِسرائیل پر بادشاہ مُقرّر کیا۔


لہٰذا اِس قوم پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے اَور نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے اَپنے خادِم کو فہم و بصیرت والا دِل عطا کریں کیونکہ آپ کی اِس عظیم قوم پر حُکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟“


پس شاؤل نے داویؔد کو اَپنے سے دُور بھیج دیا اَور اُنہیں ایک ہزار جَوانوں کا سردار بنا دیا اَور داویؔد فَوجی مہموں میں اُن کی رہنمائی کیا کرتے تھے۔


پس شموایلؔ نے تیل کا سینگ لیا اَور اُسے اُس کے بھائیوں کی مَوجُودگی میں مَسح کیا۔ اَور اُس دِن سے یَاہوِہ کا رُوح داویؔد پر شِدّت سے نازل ہونے لگا۔ پھر شموایلؔ رامہؔ کو چلےگئے۔


یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”چونکہ مَیں نے شاؤل کو بطور اِسرائیل کے بادشاہ کے ردّ کر دیا ہے، تُو کب تک اُس کے لیٔے افسوس کرتا رہے گا؟ تُو اَپنے سینگ میں تیل بھر اَور اَپنی راہ لے۔ مَیں تُجھے بیت لحمؔ کے یِشائی کے پاس بھیج رہا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ ہونے کے لیٔے چُن لیا ہے۔“


جو اُن کے سامنے آیا جایا کرے اَورجو اُنہیں باہر لے جانے اَور اَندر لانے میں اُن کا رہبر ہو تاکہ یَاہوِہ کی جماعت اُن بھیڑوں کی طرح نہ ہو جِن کا کویٔی چرواہا نہیں ہوتا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات